کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 135
علاوہ کوئی معبودِ برحق نہیں اور بیشک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اﷲ کے بندے اور رسول ہیں۔ نوٹ =(1)تشھد میں انگلی اٹھا کر رکھنا یامسلسل حرکت دیتے رہنا دونوں طرح جائز ہے۔(2) درمیانی تشھد میں اگر کوئی درودِ پاک پڑھنا چاہے تو جائز ہے ایسا کرنے پر سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا۔ تیسری رکعت = در میانی تشھد سے اﷲ اکبر کہتے ہوئے تیسری رکعت کے لئے اٹھیں اور رفع الیدین کریں یعنی دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابرتک اٹھائیں جیسا کہ ابتدائے نماز میں کیا تھا پھر سینہ پر ہاتھ باندھ کر سورۃ فاتحہ پڑھیں پھر رکوع کریں پھر سجدے اور اسی طرح چوتھی رکعت مکمل کریں۔ آخری تشھدُّ = آخری رکعت مکمل کرکے اسی کیفیت میں بیٹھیں جس میں درمیانی تشھد کے وقت تھے،التحیات اور دوسرا کلمہ پڑھیں،اسکے بعد درودِ ابراہیمی پڑھیں۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْد ۰ اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْد ۰ (بخاری3370:) ترجمہ :اے اﷲ ! رحمت فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپکی آل پر جس طرح تو نے رحمت فرمائی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور آپکی آل پر،بے شک تو تعریف والا اور بزرگی والاہے۔ اے اﷲ ! تو برکت نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپکی آل پر،جیسا تو نے برکت فرمائی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور انکی آل پر،بے شک تو تعریف والا اور بزرگی والاہے۔ پھر یہ دعائیں یا ان میں سے کوئی دعا پڑھے۔ (1) اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِوَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ