کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 134
دوسرا سجدہ=اس کے بعد اﷲ اکبر کہہ کر اسی طرح دوسرا سجدہ کریں جیساپہلے کیا تھا۔ جلسۂ استراحت= دوسرے سجدے کے بعد دوسری رکعت کیلئے کھڑے ہونے سے پہلے سیدھا بیٹھیں اسے جلسۂ استراحت کہتے ہیں، سیدھے بیٹھ کر ہاتھوں پر وزن دے کر اسطرح اٹھیں کہ پہلے گھٹنے زمین سے اوپر اٹھائیں اور بعد میں ہاتھ۔ دوسری رکعت=دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوکر سینے پر ہاتھ باندھ لیں اور سور ۃ فاتحہ سے قرأت شروع کریں، باقی رکعت پہلی رکعت کی طرح مکمل کریں۔ درمیانی تشھد= دو رکعت سے زائد نماز میں دوسری رکعت کے بعد تشھّد کرنا واجب ہے سوائے نمازِ وتر کے،کیونکہ تین رکعت وتروں میں دو رکعت کے بعد تشھد کرنا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ دوسری رکعت کے دوسرے سجدے سے اُٹھ کر دایاں پاؤں کھڑا رکھتے ہوئے بائیں پاؤں کو بچھا کر اس پر سیدھے بیٹھ جائیں اور دایاں ہاتھ دائیں گھٹنے پر اسطرح رکھیں کہ شہادت کی انگلی اوپر اٹھی ہوئی ہو اور باقی انگلیاں بند ہوں اور بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر رکھیں اور اسکی انگلیاں کُھلی اور قبلہ رُخ ہوں (بخاری ومسلم )اور اس دوران "اَلتَّحَیَّات"پڑھیں : اَلتَّحَیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحَمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہُ اَلسَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ اَشْھَدُ اَن لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ (بخاری 831مسلم924:) ترجمہ : میری تمام تر قولی، بدنی اور مالی عبادات صرف اﷲ کیلئے ہیں اے نبی 1آپ پر اﷲ تعالیٰ کی طرف سے سلامتی رحمتیں اور برکتیں ہوں، ہم پر بھی اور اﷲ کے دوسرے نیک بندوں پر سلامتی ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ا ﷲ کے