کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 132
( یعنی بِسْمِ االلّٰہ ِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر کوئی بھی دوسری سورت پڑھے ) اگر نماز جہری ہو تو اس میں مقتدی کو امام کے پیچھے صرف سورۃ فاتحہ پڑھنی چاہئے اور کوئی سورت نہیں پڑھنی چاہیئے (بخاری) رکوع = قرأت سے فارغ ہوکر"اَللّٰہ اَکْبَر" کہتے ہوئے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر تک اس طرح اٹھائیں کہ ہتھیلیاں کندھوں کے برابر اور ہاتھوں کی انگلیاں کانوں کی لو کے برابر ہوں اور رکوع میں چلے جائیں۔(بخاری ومسلم ) رکوع میں دونوں ہاتھ گھٹنوں پر اس طرح رکھیں جیسا کہ گھٹنوں کو پکڑ رکھا ہو، اپنے بازوؤں کو پہلوؤں سے الگ رکھیں اور کمر کو سیدھا رکھیں اور سر کو کمر کے برابر رکھیں نہ بہت نیچے جھکائیں اور نہ اوپر اٹھائیں(بخاری مسلم ) رکوع کی تسبیحات =اطمینان سے رکوع کریں اور تین مرتبہ یہ تسبیحات پڑھیں۔ (1) سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمُ (مسلم) ترجمہ : پاک ہے میرا عظمت والا رب۔ (2)"سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ" اے اللہ!تو پاک ہے یا رب اورہم تیری حمد بیان کرتے ہیں اے اﷲ مجھے بخش دے(بخاری794: مسلم1113:) رکوع سے اُٹھنا =رکوع سے اٹھتے وقت کہے : سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہْ ترجمہ : اﷲ نے تعریف کرنے والے کی تعریف سن لی۔اور دونوں ہاتھ اسی طرح کندھوں کے برابر تک اُٹھائے جس طرح رکوع کو جاتے وقت اُٹھائے تھے۔ (بخاری ومسلم ) قومہ کی دعا=رکوع کے بعد بالکل سیدھے کھڑے ہوکر یہ دُعا پڑھنی چاہیئے : رَبَّنَاوَ لَکَ الْحَمْدُ حَمْدًاکَثِیْرًاطَیِّبًامُبَارَکًا فِیْہِ (بخاری:799) ترجمہ: اے ہمارے رب تیرے لئے سب تعریفیں ہیں بہت زیادہ، پاکیزہ کلمات جن میں