کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 128
انگوٹھوں کے ساتھ کانوں کی پشت (یعنی باہر والے حصہ)کا مسح کریں۔ نوٹ=1۔سر اور کانوں کا مسح ایک ہی بار کیا جائے گا۔2۔کانوں کے مسح کے لئے نیا پانی لینا ضروری نہیں ہے کیونکہ کان سر ہی کا حصہ ہیں۔3۔ گر دن کا مسح کرنا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے اس بارے میں جو روایت مشہور ہے اس کے متعلق امام نووی ؒفرماتے ہیں کہ یہ بالاتفاق ضعیف ہے۔ 10۔پھر دایاں پاؤں ٹخنوں سمیت تین بار اورپھر بایاں پاؤں ٹخنوں سمیت تین مرتبہ دھوئیںاور انگلیوں کا خلال کریں۔(بخاری ومسلم) وضو کے بعد کی دعائیں:رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :"جب کوئی اچھی طرح وضو کرے پھر یہ دعا پڑھے: اَشْھَدُ اَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَشَرِیْکَ لَہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ،اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ (ترمذی55: ) میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سوائے اﷲ کے کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ اورمیں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم اسکے بندے اور اس کے رسول ہیں اے اﷲ !مجھے توبہ کرنے اور پاک صاف رہنے والوں میں کر۔ تو اس کیلئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئے جاتے ہیں کہ وہ جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہو جائے"۔ غُسلِ جنابت کا طریقہ:1۔ دل میں غسل کی نیت کریں اور حمّام سے باہر بسم اﷲپڑھ لیں۔ 2۔اپنے ہاتھوں کو تین مرتبہ دھوئیں۔ 3۔ استنجاء کریں۔ 4۔ وضو کریں لیکن پاؤںنہ دھوئیں۔ رضی اللہ عنہ۔ دونوں ہاتھوں کی انگلیاں پانی سے تر کرکے بالوں کی جڑوں کو تر کریں ‘یعنی سر اور داڑھی کے بال۔ 6۔سر کی دائیں طرف سے شروع