کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت - صفحہ 11
کتاب: اولاد کی اسلامی تربیت مصنف: محمد انور محمد قاسم سلفی پبلیشر: جمعیۃ خیر التقنیہ ڈومریا گنج ترجمہ: بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم تقدیم از أستاذ الأساتذۃ فضیلۃ الشیخ أنیس الرحمن أعظمی عمری حفظہ اللّٰہ الحمد اللّٰه رب العالمین والصلوۃ والسلام علی سید المرسلین وخاتم النبین ورحمۃ اللّٰہ للعالمین محمد وآلہ وصحبہ أجمعین۔ دینِ اسلام مکمل ضابطہء حیات ہے، اس نے اپنے ماننے والوں کو زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی کی ہے۔ یہ رہنمائی مادّی امور میں بھی ہے اور روحانی امور میں بھی، زندگی کی ابتداء طفولیت کے مرحلے سے ہوتی ہے، اس مرحلے کے متعلق بہت سی باتیں اسلام نے بتائی ہیں، کچھ امور کا تعلق والدین سے ہے کہ وہ ان کا خیال کریں اور کچھ باتوں کا تعلق عوام سے ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ کیسا سلوک کریں۔ اگر بچوں کے سر پرست اور عوام اسلام کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل پیرا ہوں گے تو ایک صالح اور مفید معاشرہ وجود میں آجائے گا، اگر ان تعلیمات کو نظر انداز کردیں گے تو معاشرہ اور سوسائٹی سے سکون وچین رخصت ہوجائے گا۔ سوسائٹی دو طرح کی ہوتی ہے، ایک وہ،جہاں دین پسند اور دین پر عمل کرنے والوں کی اکثریت بستی ہے، ایسی سوسائٹی میں بڑھنے پلنے والا بچہ بھی الحمد ﷲ عام طور پر دین پسند اور دین پر عمل کرنے والا بن جاتا ہے، بہت کم اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ایسی سوسائٹی میں ماں باپ اگر بچوں کی تربیت کا زیادہ خیال نہ بھی کریں تو بچوں