کتاب: اصول ومبادی پر تحقیقی نظر - صفحہ 9
ان کے علاوہ اس کام کو سرانجام دے رہا ہے اس کا انکار نہیں لیکن میں یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ ان کی(محمد حسین بھائی کی)خدمات کا اعتراف کروں اور یہ رسالہ جاوید احمد غامدی اور اس کے فریق کے افکار واصول کے رد میں تألیف کیا گیا ہے۔میری اس بات کی(کہ جو میں نے گزشتہ کہی ہے)واضح دلیل ہے اور یہ ان کی کاوشوں کا ایک نمونہ ہے اور وہ اس تباہ کن سیلاب کا ہر قسم کے وسائل اور مختلف طریقوں سے مقابلہ کررہے ہیں اللہ ان نوجوانوں کو اسلام ومسلمین کی طرف سے جزائے خیر دے اور ان کی کاوشوں کو صحیح معنی میں قبول فرمائے اور ان کے حسنات کو اس دن ان کے میزان میں رکھے کہ جس دن مال واولاد فائدہ مند نہ ہوں گے سوائے اس کے کہ جو اللہ کے سامنے قلب سلیم لے کر آئے میں نے اس میدان میں ان کی جد وجہدخدمات کو دیکھ کر اس بات کو پسند کیا کہ میں اپنی خوش نصیبی سمجھ کر خوش دلی سے ان کی محنتوں کو سامنے رکھ کر کچھ تحریر کروں۔ تو میں نے یہ کلمات قلم بند کئے ہیں اگر یہ حق وصواب ہیں تو اللہ کی طرف سے اور اگر حق وصواب نہیں تو میری کوتاہی اور شیطان کی طرف سے ہے۔ میں اللہ رب العرش الکریم سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس کاوش کے سبب میرے اور ان کے میزان حسنات کو بھردے۔اور میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں اس دعوت مبارک اور اسلام ومسلمین کی خدمت میں ایک دوسرے کا معاون بنادے یقینا وہ اس کا اہل ہے اور اس پر قادر ہے اور اللہ کی طرف سے رحمت ہو ہمارے پیارے نبی(صلی اللہ علیہ وسلم)اور ان کی آل پر اور رحمت ہو تمام صحابہ کرام پر۔ (آمین)