کتاب: اصول ومبادی پر تحقیقی نظر - صفحہ 7
کے خلاف ہو انکاکرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارے درمیان اسلام کا نام لیتے ہیں مگر یورپ اور انگریزوں کے دسترخوانوں پر پلتے ہیں اور وہ لوگ ہمارے درمیان ایسی چیزین چھوڑ رہے ہیں جو نہ ہم نے کبھی سنی ہے اور نہ ہمارے پیش رفتگان نے یقینا یہ فرقہ گمراہ ہے اور ہمیں گمراہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔اسی طرح ہمارے درمیان زہر پاشی کرکے اپنے جراثیم کو کئی طریقوں سے ہم پر منتقل کررہا ہے۔
(1) ان شبھات کو اردو زبان میں نقل کرنا جن کو مستشرقین نے سنت کے متعلق مروج کیا پھر انہوں نے اس میں(اپنی طرف سے)کچھ بڑھادیا اوراس میں کچھ کمی کردی اور اس کے ذریعے امت اسلامیہ کی پسپائی چاہی کہ اللہ کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)نے قرآن کے علاوہ کسی چیز کو(امت کے درمیان)نہیں چھوڑا کہ جس پر اعتماد کیا جا سکے۔
(2) اس جماعت نے اپنی کاوشوں کو سرگرم کیا اور روایات اور حکایات کتب اور(ان میں موجود)قصص کی چھان بین کے لئے کھڑی ہوئی تاکہ ان لوگوں کو(ان کتب سے)وہ اشیاء مل جائیں جو ان کی سوچ(planning)کے مطابق ہو پھر انہوں نے منگھڑت اور جھوٹی باتوں کو جمع کیا جو ان کے گمراہ اور جھٹلانے والے اکابر نے اپنے ذاتی غرض کے لئے اپنی طرف سے ترویج دیا ہے اور اس میں انہوں نے بہت زیادہ علمی خیانت سے کام لیا ہے اور یہ لوگ اپنی اس آواز کو اچھالتے ہیں کہ اے مسلمانوں!اسلام کو ان بے ہودہ باتوں)(یعنبی احادیث نبوی)سے بچاؤ نعوذبااللہ من ذلک۔افسوس ہے ان پر اور خرابی ہے ان کے لئے۔
(3) عام مسلمانوں کے دلوں میں اس امت کے علماء ومفسرین اور محدثین کے بارے میں شک وشبھات کو پیدا کیا کہ یہ(محدثین وغیرھم)اس لائق نہیں کہ قرآن کی فہم کے لئے ان کی طرف رجوع کیا جائے۔
(4) (یہ لوگ)اپنی تحقیقی رغبت اور اپنے مقاصد کے ماتحت قواعد اصول کی تاسیس کے لئے