کتاب: اصول ومبادی پر تحقیقی نظر - صفحہ 38
نظریے کے خلاف ہیں۔
جیسا کہ یہ آیت(عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ)غامدی صاحب کا نظریہ ہے اس آیت میں تمام ادیان مراد نہیں ہیں۔یعنی کہ اسلام تمام ادیان پر غالب ہونے کے لئے نہیں آیا۔جو کہ سراسرباطل نظریہ ہے۔کیونکہ دین اسلام تمام ادیان پر غالب ہونے کے لئے آیا ہے۔اس بات کی مزید وضاحت اس آیت مبارکہ سے ہو جاتی ہے’’ إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللّٰهِ الْإِسْلَامُ ‘‘(آل عمران،آیت ۱۹)
ترجمہ:یقینا اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہی ہے۔
لہٰذا جب دین اسلام ہی صرف اللہ کے نزدیک دین حق ہے اور اس کے علاوہ کوئی دین حق نہیں تواس کے علاوہ تمام ادیان باطل ہیں اور مغلوب ہیں اور اسلام ان سب پر غالب ہے۔یہی تفسیر مفسیرین نے اس آیت میں بیان کی ہے۔دیکھئے(الکشاف،ج،۲۔زمحشری،ج،۲،ص،۲۵۳۔اور تفسیرا لطبری،ج،۶،ص،۱۳۵۶۔اور تفسیرالقرطبی،ج،۴،ص،۴۵اور تفسیر ابن کثیر،ج،۳،ص،۲۰)اور امام ابن کثیر نے اس بات کی تائید کئی احادیث سے کی ہے جن میں ایک یہ ہے :
’’عن تمیم الداری رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ قال: سمعت رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم یقول لیبلغن ھزا الامرمابلغ اللیل و النھار ولا یترک اللّٰه بیت مدرولا وبر۔۔۔۔الخ‘‘(مسند احمد،ج،۱۳،ص،۲۱۱۔حدیث۔۶۸۹۴ٍ۱)
’’تمیم داری فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ یہ دین تمام اس جگہ پر پہنچے گا جہاں پر دن رات پہنچتے ہیں کوئی پکہ یا کچا گھر ایسا نہیں رہے گا جہا ں اللہ تعالیٰ دین اسلام کو نہ پہنچائیں۔۔۔الخ۔‘‘