کتاب: اصول ومبادی پر تحقیقی نظر - صفحہ 17
(۲)اللہ کا نام لے کرجانور کا تذکیہ۔
غامدی صاحب دین اسلام کو جو کہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے چند چیزوں میں محصور کرنا چاہتے ہیں جہا ں تک تعلق ہے معاملات کا تو نکاح وطلاق اور حیض نفاس میں زن وشوہر کے تعلقات سے اجتناب کے علاوہ وہ دیگر معاملات ہیں جن میں دین اسلام ہماری رہنمائی کرتا ہے۔جیساکہ حقوق والدین اور خرید وفروخت کے معاملات وغیرہ۔
اور جہاں تک بات رہی ان چار چیزوں کی حرمت کی تو اس کے علاوہ بھی کئی چیزیں ہیں جو حرام ہیں جن کا تذکرہ قرآن مجید میں موجو دنہیں لیکن صحیح حدیث میں موجود ہے جس کو غامدی صاحب فطرت کا نام دیتے ہیں جس کا ذکر ہم اپنے مضمون غامدی صاحب اور فطرت میں کریں گے۔انشاء اللہ
اصول غامدی:۔
اس کے بعد غامدی صاحب نے کچھ آداب کا ذکر کیا ہے جن کی تعداد تقریبا ۱۸ ہیں۔جن میں سے چند یہ ہیں(۱)اللہ کا نام لے کردائیں ہاتھ سے کھانا پینا(۲)ملاقات کے وقت السلام علیکم اور اس کا جواب(۳)چھینک آنے پر الحمد اللہ اور اس کے جواب میں یرحمک اللہ کہنا(۴)نومولود کے دائیں کان میں اذان اور بائیں میں اقامت کہنا وغیرہ۔
جواب:۔
حیرت کی بات ہے کہ غامدی صاحب خبر واحد سے جو چیز ثابت ہوجائے اس کو دین تسلیم نہیں کرتے جیسا کہ آگے آرہا ہے لیکن اپنے موقف کو ثابت کرنے کے لئے خبر واحد کا سہارا لے رہے ہیں بلکہ اس روایت کو پیش کررہے ہیں جو تمام طرق سے ضعیف ہے جیسا کہ نومولود کے کان میں