کتاب: اصول ومبادی پر تحقیقی نظر - صفحہ 15
’’واولی القولین فی ذلک عندی بالصواب قول من قال معناہ :لکل اھل ملۃ منکم ایھاالامم جعلناشرعۃومنھا جا‘‘(تفسیر طبری،ج۴،ص۷۱۰) ترجمہ:’’کہ میرے نزدیک حق اور صواب قول یہی ہے کہ ہر اہل ملت کی شریعت ایک ایک(الگ الگ)ہے۔‘‘ چند مثالیں ملاحظہ فرمائیں: (۱)سجدہ تعظیمی گزشتہ شریعتوں میں جائز تھا۔مگر شریعت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم میں حرام اور باطل ہے۔(سورۃ یوسف،آیت ۱۰۰)۔ (۲)دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھنا گزشتہ شریعت میں جائز تھا مگر شریعت محمد یہ ؐ میں حرام ہے۔(سورۃ نساء،آیت ۳۰) (۳)قربانی کا گوشت و مال غنیمت گزشتہ امتوں کے لئے حرام تھا مگر امت محمد یہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اس کو حلال کر دیا گیا۔ قارئین کرام!یہ چند ایک معدودے مثالیں تھیں جو ہم نے آپ کے سامنے بیان کیں،اس جیسی اور بھی کئی مثالیں ہیں کہ جن کو ہم نے طوالت کے خوف سے نظرانداز کر دیا ہے۔