کتاب: اصول ومبادی پر تحقیقی نظر - صفحہ 124
تھے جیسا کہ دلائل سے ثابت کیا جا چکا ہے۔ اور فقہا کا حدیث اور علوم حدیث سے کس طرح تعلق تھا اہل علم اس کو بخوبی جانتے ہیں مزید تفصیلات کے لیے دیکھئے نصب الرایہ فی تخریج احادیث الہدایہ فتاویٰ عالم گیری،المدونہ۔وغیرہ۔ جن کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ فقہا نے فقاہت کے نام پر موضوع من گھڑت روایات کو اسلام کا نا م دینے کی کوشش کی ہے دور حاضرکے بعض نام نھادمحققین اوردانشوروں نے اپنے اصولوں وقواعدکواسلام کا نام دینے کی کوشش کی ہیں جس کے لیے ہمیں یہ تکلیف اٹھانی پڑی۔ یہ اعتراضا ت کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی اسی طرح کے اعتراضات محدثین پر معتزلہ نے اور تقلیدی جمود میں جکڑے ہوئے چند فقہا نے بھی کیے تھے اور اللہ کی توفیق سے سلف الصالحین نے ان کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔ وبااللہ التوفیق۔