کتاب: اصول ومبادی پر تحقیقی نظر - صفحہ 12
غامدی صاحب کی ایک اصطلاح سنت سے مراد ملت ابراہیمی کا جائزہ
اصول غامدی:
سنت سے ہماری مراد دین ابراہیمی کی وہ روایت ہے جسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تجدید و اصلاح کے بعد اس میں بعض اضافوں کے ساتھ اپنے ماننے والوں میں دین کی حیثیت سے جاری فرمایاہے۔قرآن میں اس کا حکم آپ کے لئے اس طرح بیان ہوا ہے :
ثُمَّ أَوْحَیْنَا إِلَیْکَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّۃَ إِبْرَاہِیْمَ حَنِیْفاً وَمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِینَ۔(سورۃ النحل،آیت ۱۲۳)
ترجمہ:پھر ہم نے تمہیں وحی کی کہ ملت ابراہیم کی پیروی کرو جو بالکل یک سو تھا اور مشرکوں میں سے نہیں تھا۔(اصول و مبادی،ص ۱۰)
جواب:
میں اس اصطلاح سے متعلق دو باتیں ذکر کرنا چاہوں گا۔
(۱)غامدی صاحب نے اپنے اس موقف کو ثابت کرنے کے لئے جو آیت پیش کی ہے اگر ہم اس پر غور کریں تو ہمیں دو باتیںمعلوم ہوتی ہیں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے