کتاب: اصول ومبادی پر تحقیقی نظر - صفحہ 113
المقاصد السنۃ عبدالرحمان سخاوی اللالی المصنوعۃ جلاالدین السیوطی موضوعات الکبری ملا علی قاری اور جہاں فضائل پر مبنی احادیث میں نرمی کا تعلق ہے ان کو قبول کرنے کے لئے بھی محدثین نے کچھ شرائط رکھی ہیں جن سے ان کے موقف کا بخوبی اندازہ لیا جاسکتا ہے۔ (۱) ان یکون الضعف غیر شدید، (۲) ان لا یعتقد عند العمل بہ ثبوتہ لئلا ینسب الی النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم بل یعتقد الاحتیاط، (۳) ان یکون الضعیف مندرجاً تحت اصل عام، (۴) ان لا یعارض حدیثا صحیحا، (۵) ان لا یعتقد سنیۃ ما بدل علیہ، (۶) ان لا لیشتھر ذلک لئلا یعمل المرء بحدیث ضعیف فیشرع ما لیس بشرع۔اویراہ بعض الجھال فیظن انہ سنۃ صحیحۃ، (۱) راوی کا ضعف شدید نہ ہو یعنی کذاب،دجال متھم بالکذب وغیرہ نہ ہو۔ (۲) یہ اعتقاد رکھا جائے کہ یہ فضیلت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں تاکہ غلط بات اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب نہ ہوسکے۔ (۳) فضائل اعمال کی جو حدیث بیان ہورہی ہے اس عمل کا اصل حکم حدیث میں موجود ہو۔ (۴) صحیح حدیث کے معارض نہ ہو۔ (۵) اس فضیلت کو سنت نہ سمجھے۔ (۶) وہ فضیلت مشہور نہ تاکہ انسان اس حدیث پر عمل کرکے ایسے عمل کو مشروع کرڈالے جو کہ اصلاً