کتاب: اصول ومبادی پر تحقیقی نظر - صفحہ 11
شییٔ واحد فی انھمامن عنداللّٰه تعالیٰ وحکمھما حکم واحد فی باب وجوب الطاعۃ لھما(قواعد المحدثین صفحہ ۳۹۰) ترجمہ :قرآن اور صحیح حدیث ایک ہی ہیں اس چیز میں کہ وہ دونوں اللہ کی طرف سے ہیں اطاعت کے باب میں ان کا حکم ایک ہے۔ معلوم ہوا کہ قرآن کی طرح ہر صحیح حدیث بھی قطعی ہے۔ اس کتاب میں آپ کو ان اصولی قواعد پر بحث ملے گی جس پر آج مستشرقین حملہ آورہوئے ہیں اور ثابت کیا جائے گا کہ اصول حدیث(کے ابواب)میں وہی اصول مقبول ہیں جن کی بنیاد محدثین رحمہ اللہ نے رکھی اور اب ان اصولوں میں ترمیم کرنا وقت کا ضیاع ہے کیونکہ اصول حدیث پر وہ کچھ لکھا گیا ہے کہ قیامت تک اس میں ترمیم کی گنجائش نہیں۔ یہ محض دعوی نہیں بلکہ حقیقت ہے اگرآج بھی کوئی کاوش کرتا ہے تو اسے انہی اصولوں پر ہی سے گزرنا ہوگا اور وہی قواعد سامنے رکھنے ہونگے کیونکہ رجال کا تعلق محدثین کے فرمانے سے تھا اسی وقت اسماء الرجال کی ضرورت پڑی اور انہی ایام میں رجال کی تحقیق کی ضرورت پڑی ان معاملات کو دیکھ کر محدثین نے قوانین بنائے جو ہر دور کے لئے کافی ہونگے۔انشا ء اللہ(خادم حدیث محمد حسین)