کتاب: اصول ومبادی پر تحقیقی نظر - صفحہ 10
اصول ومبادی(میزان)
پر ایک تحقیقی نظر
پیش لفظ
دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیا ت ہے جو انسان کی ہر موڑ پر رہنمائی کرتا ہے تاکہ انسان اپنے انجام خیر کو پہنچے سکے۔اس مقصد کی تکمیل کے لئے اللہ نے اپنے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا تاکہ انسانیت کو گمراہی سے نکال کر ہدایت کے راستے پر گامزن فرمائیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قول،فعل،اور تقریر کے ذریعے(جسے حدیث کہا جاتا ہے)دین اسلام کی وضاحت فرمائی جیساکہ ارشاد ربانی ہے :
وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ(النحل۔۴۴)
ترجمہ : اور ہم نے آپ کی طرف یہ ذکر اتارا تاکہ آپ اسکی وضاحت کردیں لوگوں پر۔
معلوم ہوا کہ قرآن کریم کی تشریح اور توضیح کا عظیم کام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ لگایا گیا یعنی جیسے قرآن کریم مأخذ شریعت ہے اسی طرح ہر صحیح حدیث بھی مأخذ شریعت ہے بغیر کسی اختصار کے۔
قرآن مجید کے بارے میں ہر مسلمان کا یہی عقیدہ ہے کہ یہ کتاب اللہ ہے اور قطعی ہے آج تک مسلمانوں کا اس بات پر اجماع رہا ہے لیکن احادیث کے بارے میں عام مسلمان کسی ایک نتیجے پر جمع نہیں ہیں وہ اس مسئلہ میں متزلزل ہیں لیکن اس کے برخلاف ہم اپنے اسلاف کو دیکھتے ہیں تو وہ قرآن کریم کی طرح ہرصحیح حدیث بھی قطعی مانتے تھے۔
ابن حزم رحمہ اللہ فرماتے ہیں
والقرآن والخبر الصحیح بعضھا مضاف الی بعض وھما