کتاب: اسماء الحسنیٰ(عثمان صفدر) - صفحہ 6
حدیث میں مذکور لفظ ’’احصاء‘‘کا معنی
’’جو اللہ تعالیٰ کےننانوے ناموں کا’احصاء‘ کریگا وہ جنت میں داخل ہوگا‘‘
احصاء کا معنی ان ناموں کو یاد (حفظ ) کرنا اور ان پر ایمان رکھنا۔ اور پھر یہ ایمان اس بات کا متقاضی ہے کہ ان ناموں کے معنی و مفہوم کا صحیح علم ہو اور ان ناموں کے مطابق عمل بھی کیا جائے ، ساتھ ساتھ ان ناموں سے حاصل ہونے والی تاثیر انسان کے دل ، زبان اور بقیہ اعضائے جسم پر نظر بھی آئیں ،جبکہ ان ناموں کے ساتھ ایسا تعلق رکھنے میں لوگ اپنی اپنی کوششوں کے حساب سے مختلف درجات رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا فضل بھی اسی حساب سے نصیب ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں اپنی صحیح معرفت نصیب کرے، اور ہمیں توفیق دے کہ ہم اس کے پیارے ناموں اور عمدہ صفات کے ذریعہ سے اس کی پہچان حاصل کر کے ہمیشہ ہمیشہ صرف اسی کی عبادت کرتے رہیں ۔