کتاب: اسماء الحسنیٰ(عثمان صفدر) - صفحہ 21
81۔التواب
بے حد توبہ قبول کرنےوالا
جو اپنے بندوں میں جسے چاہتا ہےاپنی طرف رجوع وتوبہ کر نےکی توفیق عطافرماتا ہے اور ان کی توبہ قبول کرتا ہے۔اورگناہوں کو معاف کردیتا ہے۔قرآن مجید میں یہ نام 11 بار آیا ہے۔
﴿اِنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ رَّحِيْمٌ ﴾
یقیناََ اللہ توبہ قبول کرنےوالا اور مہربان ہے۔(الحجرات:12)
82۔العفو
گناہوں سے درگزر اور انہیں ختم کرنے والا
وہ جو اپنے بندوں کے گناہوں سے چشم پوشی کرتا ہےاور درگزرکردیتا ہے۔
جس کی مغفرت بندوں کے گناہوں سے بھی وسیع ہے،اور خصوصاً ایسے لمحات میں جب معافی کا سبب بننے والے اعمال کریں ۔مثلا توحیدخالص،توبہ استغفار،یا عمل صالح بجا لائیں ۔قرآن مجید میں یہ نام 5 بار آیا ہے۔
﴿اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُوْرًا ﴾یقیناً اللہ نرمی سے کام لینے والا اور بخشنے والا ہے۔(النساء:23)
83۔الرؤف
بے حد مہربان،شفیق
شفیق،شفقت و رحمت کا اعلیٰ درجہ ہے،اس کی رحمت دنیا میں تمام مخلوقات کے لیے اور آخرت میں صرف اس کے فرمانبرداروں کے لیے ہوگی۔
قرآن مجید میں اس نام کا ذکر 10 مرتبہ ہواہے۔
﴿اِنَّ اللّٰهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ ﴾بےشک اللہ لوگوں کے حق میں نہایت شفیق ورحیم ہے۔(البقرہ:143)
84۔ذوالجلال والاکرام
بزرگی اور عظمت والا
تمام بزرگی اور عزت اللہ ہی کےلیے ہے،اللہ ہی جسے چاہتا ہےعزت سے نوازتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا یہ نام قرآن مجید میں مذکور ہے،اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ﴾
ترجمہ :"بہت ہی بابرکت ہےآپ کےاس رب کانام جوجلائی اور عزت والا ہے"۔
اس نام سےدعا کرنےکی فضیلت بھی حدیث میں مذکور ہے، سیدنا ربیعہ بن عامر رضی اللہ عنہ سےروایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
"کثرت سے"یاذالجلال والکرام"کاورد کرتے رہا کرو۔
مسند احمد:17596،اس حدیث کوامام البانی رحمہ اللہ نے صحیح قرار دیا ہے ۔( سلسلہ صحیحہ: 1536)