کتاب: اسماء الحسنیٰ(عثمان صفدر) - صفحہ 15
45، 46۔الحافظ الحفیظ حفاظت کرنےوالا وہ زمینوں آسمانوں اور ان کے درمیان جو کچھ ہے ان کی حفاظت کرتا ہے،مخلوقات کے اعمال کا مکمل احاطہ کرتا ہےاور اپنے مومن بندوں کو تباہی ،شیطانی کے شراور گناہوں میں پڑجانے سے محفوظ رکھتا ہے۔قرآن مجید میں دونوں نام تین تین بار آئے ہیں ۔ ﴿فَاللّٰهُ خَيْرٌ حٰفِظًا ﴾اللہ ہی بہتر محافظ ہے۔(یوسف:65) ﴿ اِنَّ رَبِّيْ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ حَفِيْظٌ ﴾یقیناً میرا رب ہر چیز پر نگراں ہے۔(ہود:57) 47۔المقیت قادر،روزی دینے والا مکمل قدرت رکھنےوالا،اپنی تمام مخلوقات کو اپنے علم کی روشنی میں روزی دینے والا اور ان کی حفاظت کرنے والا۔قرآن مجید میں یہ نام ایک بار آیاہے۔ ﴿وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيْتًا ﴾ اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو روزی دینے والا ہے۔(النساء:85) 48۔الحسیب بھروسہ کرنے والوں کے لیے کافی ہے اورحساب لینے والا بھروسہ کرنے والوں کے لیے کافی ہے،اپنے بندوں کے اقوال سے باخبر ہے اوراپنےعلم وحکمت کے تقاضوں کے مطابق ان کو جزا دیتا ہے ،اپنے مومن بندوں کے لیے کافی ۔قرآن مجید میں یہ نام3 بار آیاہے۔ ﴿وَكَفٰى بِاللّٰهِ حَسِيْبًا﴾اور حساب لینے کے لیے اللہ ہی کافی ہے۔(النساء:6) 49، 50۔الکریم الأکرم بے حد عطا کرنےوالا بےحد عطا کرنے والا اور نفع پہنچانے والا،جو بغیر کسی بدلہ کےاحسان کرتا ہے، ’’الأکرم‘‘بہت سخاوت کرنے والا،جس کا کوئی مد مقابل نہ ہو۔ ’’الکریم‘‘قرآن کریم میں 3 بار،اور ’’الا ٔکرم‘‘ایک بار ذکر ہوا ہے۔ ﴿يٰٓاَيُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيْمِ﴾(الانفطار:6) اے انسان کس چیز نے تمہیں اپنے رب کریم کی طرف سے دھوکہ میں ڈال دیا ۔ ﴿اِقْرَاْ وَرَبُّكَ الْاَكْرَمُ﴾ پڑھو اور تمہارا رب بڑا کریم ہے۔(العلق:6)