کتاب: اسماء الحسنیٰ(عثمان صفدر) - صفحہ 13
35۔اللطیف
مہربان ، باریک بین
جس کو باریک ترین اور خفیہ ترین اشیاء کا بھی علم ہے، جو اپنے بندوں تک خفیہ طریقوں سے اپنی رحمتیں پہنچاتا ہے۔
قرآن مجید میں یہ نام 7 بار آیا ہے۔
﴿وَهُوَ اللَّطِيْفُ الْخَبِيْرُ﴾
وہ نہایت باریک بین اور با خبر ہے۔ (الانعام : 103)
36۔الخبیر
باخبر
اشیاء کے ظاہر و باطن سے یکساں اور کامل واقفیت رکھنے والا۔
قرآن میں یہ نام 45 بار آیا ہے۔
﴿ قَالَ نَبَّاَنِيَ الْعَلِيْمُ الْخَبِيْرُ﴾
مجھے اس نے خبر دی جو سب کچھ جانتا اور خوب با خبر ہے۔ (التحریم : 3)
37۔الحلیم
بےحد بردبار
بے حد بردبار۔اپنے بندوں کو سزا دینے میں جلدی نہیں کرتا،اور ان کو توبہ کرنے اور اس کی طرف واپس پلٹنے کی مہلت عطا کرتا ہے،جبکہ وہ عذاب دینےپر پوری طرح قادر ہے۔قرآن مجید میں اس نام کا ذکر11 بار ہوا ہے۔
﴿اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ حَلِيْمٌ ﴾بے شک اللہ بخشنےوالا،اور بے حدبردبارہے۔(آل عمران:155)
38۔العظیم
عظمت والا
عظمت ، بزرگی اور کبریائی کی صفات رکھنے والا، اپنی ذات، اور اسماءو صفات میں عظمت والا ، دل، زبان، اور اعضاء سے اللہ تعالیٰ کی تعظیم کی طرح کسی اور کی تعظیم کرنا کسی صورت درست نہیں ہے۔قرآن مجید میں یہ نام 9 مرتبہ وارد ہوا ہے۔
﴿وَلَا ئَوْدُهٗ حِفْظُهُمَا ۚ وَھُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ ﴾(البقرہ255)
آسمان و زمین کی نگہبانی اسکے لئے کوئی تھکا دینے والا کام نہیں ہے بس وہی بلند اور عظمت والا ہے۔