کتاب: اسماء الحسنیٰ(عثمان صفدر) - صفحہ 12
29، 30۔القابض الباسط
روحیں قبض کرنے والا،رزق کو تنگ اورکشادہ کرنے والا
رزق،روح اور جانوں کو قبض کرنے والا۔رزق،رحمت اوردلوں کوکھولنےوالا،وہ اپنے ہاتھوں کوپھیلاتا ہے تاکہ مومنین اس کی طرف رجوع کریں ۔ان دونوں ناموں کو الگ الگ کرنا درست نہیں ہے۔قرآن مجید میں یہ نام موجود نہیں ہے،البتہ حدیث میں ثابت ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: إِنَّ اللہَ هُوَ المُسَعِّرُ، القَابِضُ، البَاسِطُ۔
اللہ تعالیٰ ہی قیمتیں مقرر فرماتاہے،وہی رزق تنگ اور کشادہ کرنے والا ہے۔(ترمذی)
31۔السمیع
سب کچھ سننے والا
جو تمام راز کی باتوں اور سرگوشیوں کو سنتا ہے۔
جو اپنے بندے کے اقوال اور اپنی مخلوقات کی تمام بولیوں کوسنتا ہے،اس سے کوئی بھی بات چھپی نہیں رہ سکتی،وہ مانگنے والوں کی دعائیں سنتا اور قبول فرماتاہے۔
قرآن مجید میں یہ نام 45 بار آیا ہے۔
﴿وَهُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ ﴾وہ سب کچھ سننے والااور دیکھنے والا ہے۔(الشوریٰ:11)
32۔البصیر
سب کچھ دیکھنے والا
وہ ہستی جس کی نظروں سے کائنات کی کوئی ادنیٰ ترین اور پوشیدہ ترین چیز بھی چھپی نہیں ہے،وہ ہر چیز سے باخبر ہے۔قرآن مجیدمیں یہ نام 42بار آیاہے۔
﴿اِنَّهٗ بِعِبَادِهٖ خَبِيْرٌ بَصِيْرٌ﴾
وہ یقیناً اپنے بندوں کے بارے میں باخبر،اور سب کچھ دیکھنے والا ہے۔(الشوریٰ:27)
33 ،34۔الحکم خیر الحاکمین
حاکم،بہترین فیصلہ کرنے والا
وہ جو اپنےبندوں کے لیےدنیا و آخرت کے شرعی،تقدیری،اور جزائی فیصلے عدل و انصاف کے ساتھ کرتا ہے۔
قرآن مجید میں اسم’’الحکم‘‘ایک بار،’’احکم الحاکمین‘‘5 بار آیا ہے۔
﴿اَفَغَيْرَ اللّٰهِ اَبْتَغِيْ حَكَمًا﴾
تو کیا میں اللہ کے سوا کوئی فیصلہ کرنے والاتلاش کروں ؟(الانعام:114)
﴿ وَھُوَ خَيْرُ الْحٰكِمِيْنَ ﴾اورو ہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔(یونس :109)