کتاب: اسلاف کا راستہ - صفحہ 99
پھر ایسی نسبت کا اظہار کرنے میں کو ئی حرج نہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے سلف صالحین فرمایا کرتے تھے: فلاں سلفی ہے اور فلاں اثری ہے۔ تزکیہ کا ہونا بہت ضروری ہے بلکہ تزکیہ واجب ہے۔ (محاضرہ طائف :بعنوان حق المسلم بتاریخ۱۴۱۳؍۱؍ ۱۶ہجری)
اور شیخ ربیع مدخلی کے طائف میں التمسک بالمنہج السلفی کے عنوان سے دیے گئے لیکچر پر تبصرہ کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں:جناب ربیع مدخلی نے جو کچھ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی دعوت کے بارے میں فرمایا ہے وہ ایک حقیقت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس سلفی دعوت کے نتیجہ میں اس ملک پر بڑا احسان فرمایا ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ کے دشمنوں نے اس دعوت کا حلیہ بگاڑ دیا اور کہنے لگے: وہابی بدعتی جو کہ ایسے ایسے کرتے ہیں۔ حقیقت میں یہ گمراہ اور بدعتی لوگ ہیں۔ یہ لوگ یا تو حقیقت سے جاہل ہیں یا پھر جہلاء کے مقلد ہیں۔ یا پھر تیسرے اس گروہ سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں علم و بصیرت ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ نے گمراہ کردیا ہے۔ یہی لوگ سلفی دعوت کے دشمن ہیں۔ یا تو خود جاہل ہیں یا پھر جہلا کے مقلد ہیں یا پھر خواہشات نفس کے پیروکار اور تعصب کی آگ کے مارے ہوئے ہیں۔ یہ ایسے لوگ ہیں جو کہ صرف اپنا پیٹ بھرنا جانتے ہیں اور ایسی بات کرتے ہیں جس سے ان کا دانہ پانی چلتا رہے۔(اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے محفوظ رکھے)
اور آپ نے بعض طلبہ کرام کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا:
’’ہم آپ کو وصیت کرتے ہیں کہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں داخلہ لیکر تعلیم حاصل کریں۔ یہ ایک سلفی جامعہ ہے جو کہ طلبہ کو اہل سنت والجماعت کا عقیدہ سکھاتی ہے۔ ‘‘
سوال:....میں چاہتا ہوں کہ کلمہ سلف کا معنی بیان کیا جائے اور یہ بتایا جائے کہ سلفی کون ہیں....؟
جواب:....سلف اہل سنت و الجماعت ہیں جو کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے طریقہ کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتے ہیں اور ان کے بعد قیامت تک آنے والے جو کہ