کتاب: اسلاف کا راستہ - صفحہ 97
ہوں یعقوبی فسوی خالص سلفی تھے۔ ‘‘ اورمحمد بن محمد البہرانی رحمہ اللہ کے متعلق لکھتے ہیں: ’’آپ بہترین دین دار اور سلفی آدمی تھے۔‘‘ (سیر اعلام النبلا:۱۳؍۱۸۳) اورایسے ہی احمد بن احمد بن نعمہ المقدسی رحمہ اللہ کے متعلق لکھا ہے کہ : ’’ آپ سلف کے عقیدہ پر تھے۔‘‘ (معجم الشیوخ؍۲۸۰) اور (سیر اعلام النبلا:۱۶؍۴۵۷) پرفرماتے ہیں: امام دار قطنی رحمہ اللہ سے صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے کہ آپ فرمایا کرتے تھے: ’’ علم کلام سے بڑھ کر کوئی چیز میرے نزدیک نا پسندیدہ نہیں۔ ‘‘ میں کہتا ہوں: ’’آپ کبھی بھی علم کلام و جدال میں نہیں پڑے اور نہ ہی اس طرف کبھی توجہ دی۔ بلکہ آپ خالص مذہب پر تھے۔‘‘ اور ابن صلاح رحمہ اللہ کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’میں کہتا ہوں:آپ سلفی تھے بہت اچھے عقیدہ پر تھے اور متکلمین کی تاویلات سے بہت دور تھے۔‘‘ (تذکر الحفاظ: ۴؍۱۴۳) اور عثمان بن خرزاذ طبری رحمہ اللہ کے حالات زندگی تحریر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’اور آپ بہت ذہین و فطین متقی پارسا باحیا نحوی لغوی اور سلفی تھے۔‘‘ (۲۳؍۱۱۸) اور علامہ زبیدی رحمہ اللہ کے حالات زندگی تحریر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’ آپ حنفی سلفی تھے۔‘‘ (سیر اعلام النبلا:۱۳؍۳۱۷) اور ابن ہبیرہ رحمہ اللہ کے حالات زندگی میں لکھتے ہیں: ’’آپ مذہب و عربیت اور عروض کے عالم تھے سلفی اور اثری تھے۔‘‘ (سیر اعلام النبلاء :۲۰؍۴۳۶) اور ابن المجد رحمہ اللہ کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’ آپ انتہائی ذہین اور ثقہ عالم تھے متقی اور سلفی طریقہ پر تھے۔‘‘ (سیر اعلام النبلاء:۲۳؍۱۱۸)