کتاب: اسلاف کا راستہ - صفحہ 6
سے ڈرتے رہو۔ پھر انہوں نے خود ہی اپنے دین کے آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیے، ہر گروہ جو کچھ اس کے پاس ہے اس پر خوش ہو رہا ہے۔‘‘ محترم شیخ عبداللہ حفظہ اللہ جب اس کتاب میں بعض گروہوں کے اعتقادات ذکر کرتے ہیں تو ان کا مقصد ان لوگوں کو کتاب و سنت کے مخالف منہج سے آگاہ کرکے ان کے ساتھ نیکی اور بھلائی کرنا ہوتا ہے۔ ان کا مقصد کسی کو گالی دینا یا عار دلانا ہر گز نہیں؛جیساکہ نفرتیں پیدا کرنے والے لوگوں کی عادت ہوتی ہے۔ بلکہ آپ اس امت کے خیرخواہ ناصح اور مشفق انسان ہیں۔ اور لوگوں کو اس چیز سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں جس کے سبب سابقہ امتیں ہلاک ہوئیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان گرامی ہے: ’’بیشک تم سے پہلے لوگ کثرت مسائل اور انبیا کرام علیہم السلام کے ساتھ اختلاف رکھنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔‘‘ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مہربان ذات ہمیں کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کی توفیق دے۔ سلف صالحین صحابہ کرام انصارو مہاجرین رضی اللہ عنہم اور ان کے نقش قدم پر چلنے والے تابعین کی راہوں پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین۔ وصلی اللّٰہ تعالیٰ علی نبینا محمد و علی آلہ و صحبہ و بارک و سلم تحریر صالح بن فوزان الفوزان عضو ھئیۃ کبار العلماء ۱۴۳۴۔۵۔۲ھ ٭٭٭