کتاب: اسلاف کا راستہ - صفحہ 51
ہیں۔ ریالوں کا اسلام صحیح اسلام کے مقابلہ میں۔ لکھتے ہیں: سبھی جانتے ہیں کہ ایران کی اسلامی حکومت کے خلاف مغربی میڈیا اس وقت کس موڑ پر کھڑا ہے؟ یہ بات سبھی لوگ جانتے ہیں۔اگر کیمونسٹ لوگ اس کی ضد رکھیں تو یہ بات سمجھ میں آسکتی ہے۔ لیکن کیا وجہ ہے کہ آخر خلیج کے علماء و مشائخ دین کا سہارا لیتے ہوئے کیوں اس کے خلاف ہیں؟یعنی آپ دوسرے الفاظ میں کہہ سکتے ہیں کہ : اسلام ہی اسلام کے خلاف لڑ رہا ہے۔ لیکن آپ اس کو یوں بھی بیان کرسکتے ہیں کہ گھٹنے ٹیکنے والا اسلام جہادی اسلام کے خلاف ہے اورریالوں کا اسلام صحیح اور اصلی اسلام کے خلاف نبرد آزما ہے۔ اور ظالموں کے مدد گاروں کا اسلام مجاہدین سے اللہ تعالیٰ کی محبت والے اسلام کے ساتھ ٹکرا رہا ہے۔ یہ لوگ دل کی گہرائیوں سے تمنا رکھتے ہیں کہ کسی طرح یہ اسلامی انقلاب ناکام و نامراد ہو جائے۔ اور خلیج کے علماء و مشائخ امیر المؤمنین کی قیادت میں صحیح اسلام کے دروازے پر کھڑے ہوں۔ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ اخوان المسلمون اور سروریوں کے افکار ہی دہشت گردی تکفیر اور مظاہروں اور ولی امر کی اطاعت سے خروج کا سبب بن رہی ہے۔ یہ لوگ نہ ہی کوئی بات سنتے ہیں اور نہ ہی نیکی کے کاموں میں اطاعت گزاری کرتے ہیں۔ بلکہ اس کے برعکس انقلاب؛ مظاہرے تخریب کاری اور ہنگامے بپا کرتے ہیں۔ اس موقع پر ہم سلفیوں پر واجب ہوجاتا ہے کہ ہم سلف صالحین کا منہج بیان کریں۔اور لوگوں کے سامنے اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس منہج کی دعوت پیش کریں۔ فتنوں اور شرانگیزیوں سے دور رہیں۔ اور جس ولی امر کی بیعت کر لی ہے اس کی اطاعت کریں اور بڑے و بزرگ علمائے کرامعلمائے کرام کا احترام کریں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْکُمْ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْئٍ فَرُدُّوْہُ اِلَی اللّٰہِ وَ الرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ ذٰلِکَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلًا ﴾(النساء:۵۹)