کتاب: اسلاف کا راستہ - صفحہ 128
تَوَکَّلْتُ وَ اِلَیْہِ اُنِیْبُ﴾(ھود:۸۸) ’’ میں تو جہاں تک ہوسکے اصلاح ہی چاہتا ہوں اور مجھے توفیق نصیب ہونا تو اللہ ہی کے فضل سے ہے۔ میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔‘‘ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مہربان ذات ہمیں قول و عمل میں اخلاص نصیب فرمائے۔ اورہمیں حق کو حق کے صحیح روپ میں دیکھائے اور اس کی اتباع کی توفیق دے۔ اورباطل کو باطل کر دیکھائے اور اس سے بچ کر رہنے کی توفیق دے اور ہم پر حق و باطل کو ملتبس نہ کردے کہ کسی بھی چیز کی پہچان ہی نہ کرسکیں۔ آمین وصلی اللّٰہ تعالیٰ علی نبینا محمد و علی آلہ و صحبہ وبارک وسلم۔ ٭٭٭