کتاب: اسلاف کا راستہ - صفحہ 106
یہ تمام فرقے جہنم میں جائیں گے سوائے ایک فرقہ کے۔ یہ فرقہ وہی ہوگا جو کہ سلف صالحین کے منہج پر قائم ہوگااور اسی راہ پر چل رہا ہو گا۔اس لیے کہ اس حدیث کے آخر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’یہ فرقہ وہ لوگ ہیں جو اس راہ پر ہوں گے جس پر آج کے دن میں اور میرے صحابہ کرام قائم ہیں۔ ‘‘ تو پتہ چلا کہ ایک سلفی جماعت بہت پرانی جماعت ہے۔ اور دوسری جماعت بعد میں آنے والے وہ لوگ ہیں جو ان قدما کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ اور ان کا منہج اپنائے ہوئے ہیں۔ اور کچھ جماعتیں اس کی مخالف ہیں جنہیں جہنم کی آگ کی وعید سنائی گئی ہے۔ اور۱۴۱۶ہجری میں حوطہ سدیر میں التحذیر من البدعۃ کے عنوان کے تحت ایک لیکچر میں آپ نے ارشاد فرمایا: ’’ سلفیت ہی فرقہ ناجیہ ہے۔ یہی لوگ اصل میں اہل سنت والجماعت ہیں۔ یہ دیگرگروہوں میں سے کوئی گروہ نہیں۔جنہیں آج کل کے دور میں گروہ یا دھڑے کہا جاتا ہے۔ بلکہ یہی لوگ جماعت ہیں۔ وہ جماعت جو کہ سنت اور صحیح دین پر قائم ہیں۔ یہی اصلی اہل سنت والجماعت ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( لا یزال مِن أمتِی أمۃ قائِمۃ بأِمرِ اللّٰہِ ما یضرہم من کذبہم ولا من خالفہم حتی یأتِی أمر اللّٰہِ وہم علی ذلِک)) ’’میری امت میں سے ایک گروہ ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گا اور ان کو جھٹلانے اور مخالفت کرنے والے نقصان نہیں پہنچائیں گے، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے گا اور وہ لوگ اسی حال میں ہوں گے۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’میری امت تہتر فرقوں پر تقسیم ہوگی ان میں ایک کے علاوہ باقی سب فرقے جہنمی ہوں گے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول! وہ نجات