کتاب: عصر حاضر میں اجتماعی اجتہاد جلد 2 - صفحہ 488
اس ادارے کا تاسیسی اجلاس ٧ تا ٩جون ١٩٨٣ء کو مکہ المکرمہ میں ہی منعقد ہوا ہے۔ اس کا صدر دفتر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہے۔ اس ادارے کو'مجمع الفقہ الإسلامی الدولی،بھی کہتے ہیں۔ اس اکیڈمی کے اراکین میں عالم اسلام کے مختلف ممالک سے درج ذیل علماء، فقہاء اور دانشور حضرات شامل ہیں :
1۔ ڈاکٹر عبد العزیزالتویجری حفظہ اللہ سعودی عرب معین رکن
2۔ شیخ عبد اللہ سلیمان بن منیع حفظہ اللہ سعودی عرب معین رکن
3۔ ڈاکٹر عبدالستار أبو غدۃ حفظہ اللہ شام معین رکن
4۔ ڈاکٹر طہ جابر العلوانی حفظہ اللہ سعودی عرب معین رکن
5۔ ڈاکٹر الصدیق محمد الأمین الضریر حفظہ اللہ سوڈان معین رکن
6۔ ڈاکٹر عبد العزیز الخیاط حفظہ اللہ أردن معین رکن
7۔ ڈاکٹر أحمد رجائی الجندی حفظہ اللہ مصر معین رکن
8۔ شیخ محمد مختار السلامی حفظہ اللہ تیونس معین رکن
9۔ ڈاکٹر عبد الوہاب أبو سلیمان حفظہ اللہ سعودی عرب معین رکن
10۔ ڈاکٹر یوسف عبد اللہ القرضاوی حفظہ اللہ قطر معین رکن
11۔ ڈاکٹر علی أحمد السالوس حفظہ اللہ قطر معین رکن
12۔ شیخ عبد اللہ بن محفوظ بن بیہ حفظہ اللہ موریطانیہ معین رکن
13۔ ڈاکٹر وہبہ مصطفی الزحیلی حفظہ اللہ شام معین رکن
14۔ شیخ حجۃ الإسلام محمد واعظ زادۃ حفظہ اللہ ایران معین رکن
15۔ ڈاکٹر نزیہ کمال حماد حفظہ اللہ کینیڈا معین رکن
16۔ ڈاکٹر محمدالبشاری حفظہ اللہ فرانس معین رکن
17۔ ڈاکٹر محمد سلیم ا لعوا حفظہ اللہ مصر معین رکن[1]
یہ ١٧ علماء اکیڈمی کے معین ارکان ہیں جبکہ اس کے علاوہ تقریبا اڑتیس ممالک سے اورممبران بھی شامل ہیں لیکن یہ ارکان تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ انیس کے قریب مختلف اسلامی اور غیر اسلامی ممالک سے تقریباً١٢١ کے قریب ماہرین فن اور متخصصین بھی اکیڈمی کے اجلاس میں شامل ہوتے ہیں۔
المجمع الفقھی الإسلامی،مکۃ المکرمۃ
یہ ادارہ رابطہ عالم اسلامی(Muslim World League)کے تحت کام کرتا ہے۔ اس میں سعودی علماء کے علاوہ عالم اسلام کے دوسرے خطوں سے بھی اہل علم حضرات شامل ہیں جو اجتہاد کے ذریعے مختلف مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔ یہ ادارہ ١٢نومبر ١٩٧٧ء کو قائم کیا گیا ہے۔ اس کا صدر دفتر مکہ المکرمہ میں ہے۔ [2]
[1] International Islamic Fiqh Academy, Tasees ul Mujamma, Retrieved September 04, 2009, from
http:// www.fiqhacademy.org.sa/
[2] Muslim World League, Al-mujamma Al-fiqhe Al-islami, Retrieved September 04, 2009, from
http://www.themwl.org/Bodies/default.aspx?d=1&bid=2&ds=1&l=AR