کتاب: عصر حاضر میں اجتماعی اجتہاد جلد 2 - صفحہ 485
ہے۔ مجمع نے ٢٠٠٢ء میں بینکوں کے منافع کے حلال ہونے کا فتوی جاری کیا۔ [1]
مجمع کے سابقہ اسٹنٹ سیکرٹری جناب سید عسکرصاحب کا کہنا ہے کہ مجمع اگرچہ عالم اسلام کے کبار علماء پر مشتمل ہے لیکن مؤتمر المجمع کا اجلاس پچھلے ساتھ سال سے نہیں ہوا اور مجمع کے پلیٹ فارم سے جو بھی فتاوی جاری ہوتے ہیں وہ درحقیقت مجلس المجمع کے ہوتے ہیں جو صرف مصری علماء پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا یہ بھی کہ مجمع کے یہ فتاوی قانونی نہیں ہیں کیونکہ مجمع کے دستور میں یہ بات طے ہے کہ جب تک اس کے غیر ملکی اراکین میں سے ٥/١ ارکان حاضر نہ ہوں گے، اس وقت تک مجمع کا فتوی مجمع کی رائے شمار نہ ہو گی۔ [2]
٭٭٭
[1] Unknown, Fatwa Mujamma Al-Buhoos Al-Islamiyyah, Retrieved September 04, 2009, from
http:// www.alflash.com/vb/showthread.php?t=770
[2] Aiman Mukawi, Mujamma Al-Buhoos Al-Islamiyyah Bainal Afrat e Wat Tafreet, Retrieved September 04, 2009, from
http://www.islamonline.net/servlet/Satellite?c=ArticleA_C&pagename=Zone-Arabic-Shariah %2FSRALayout&7