کتاب: عصر حاضر میں اجتماعی اجتہاد جلد 2 - صفحہ 315
گیارہویں کتاب
کتاب الوکالۃ ہے۔ ایک مقدمہ اور تین ابواب پر مشتمل ہے۔ مقدمہ میں وکالت سے متعلق فقہی اصطلاحات کا بیان ہے۔ پہلا باب وکالت کے رکن اور وکیل بنانے کے رکن کی تقسیم کے بارے میں ہے۔ مقدمہ میں ۲ جبکہ پہلے باب میں ۶ مادے ہیں۔ اب تک کل مادے ۱۱۵۶ ہوئے۔
دوسرا باب وکالت کی شروط کے بارے میں ہے۔ اس باب میں ۳ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک کل مادے ۱۴۵۹ ہوئے۔
تیسرا باب وکالت کے أحکام کے بیان میں ہے۔ اس میں کل چھ فصول ہیں۔ پہلی فصل وکالت کے عمومی أحکام‘ دوسری خریداری میں وکالت‘ تیسری فروخت میں وکالت‘ چوتھی مأمور بالإیفاء یعنی جس کو پورا کرنے کا حکم دیا گیا ہو‘سے متعلقہ مسائل‘ پانچویں نزاع اور چھٹی وکیل کی معزولی کے بارے ہے۔ اس باب میں ۷۱ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک ۱۴۳۰ مادے ہوئے۔ اس کتاب کی تکمیل ۲۰ جمادی الأولی ۱۲۹۱ھ کو ہوئی۔
بارہویں کتاب
کتاب الصلح والإبرائ ہے۔ اس میں ایک مقدمہ اور چار ابواب ہیں۔ مقدمہ میں مصالحت اور بے گناہ قرار دینے سے متعلقہ اصطلاحات کی وضاحت ہے۔ پہلاباب مصالحت اور بے قصور ٹھہرانے کا عقد کرنے والے کے بیان میں ہے۔ مقدمہ میں ۸ جبکہ پہلے باب میں ۶ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک کل مادے ۱۵۴۴ ہوئے۔
دوسرا باب مصالح علیہ اور مصالح عنہ یعنی جس پر اور جس کے بارے میں مصالحت کی گئی ہو‘ کے بیان میں ہے۔ اس باب میں ۳ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک ۱۵۴۷ مادے ہوئے۔
تیسرا باب مصالح عنہ یعنی جس کے بارے میں مصالحت کی گئی ہو‘کے حق کے بیان میں ہے۔ اس میں دو فصول ہیں۔ پہلی فصل أعیان کی صلح اور دوسری قرض اوربعض دوسرے حقوق کی مصالحت کے بارے میں ہے۔ اس باب میں ۸ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک ۱۵۵۵ مادے ہوئے۔
چوتھا باب مصالحت اور بے قصور ٹھہرانے کے بارے میں ہے۔ اس میں دو فصول ہیں۔ پہلی فصل مصالحت سے متعلقہ أحکام اور دوسری بے قصور قرار دینے سے متعلقہ مسائل کے بیان میں ہے۔ اس باب میں ۱۶ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک کل ۱۵۷۱ مادے ہوئے۔ اس کتاب کی تکمیل ۶ شوال ۱۲۹۱ھ کو ہوئی۔
تیرہویں کتاب
الکتاب فی الإقرارہے۔ چار أبواب پر مشتمل ہے۔ پہلا باب اقرار کی شروط کے بارے میں ہے۔ اس میں ۷ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک ۱۵۷۸ مادے ہوئے۔
دوسرا باب اقرار کی صحت اور عدم صحت کی وجوہات کے بارے میں ہے۔ اس میں ۸ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک ۱۵۸۶ مادے ہوئے۔
تیسرا باب اقرار کے عمومی أحکام کے بارے ہے۔ اس میں تین فصول ہیں۔ پہلی فصل اقرار کے عمومی أحکام‘ دوسری ملکیت کی نفی اور مستعار نام اور تیسری مرض موت میں مریض کے اقرار کے بیان میں ہے۔ اس باب میں ۱۹ مادوں کا بیان ہے اور کل مادے ۱۶۰۵ ہوئے۔
چوتھا باب کتابت کے ذریعے اقرار کے مسائل پر مشتمل ہے۔ اس باب میں ۷ مادوں کا بیان ہے اور اب تک کل ۱۶۱۲ مادے ہوئے۔ یہ باب ۹ جمادی الأولی ۱۲۹۳ھ میں مکمل ہوا۔
چودہویں کتاب
الکتاب فی حق الدعوی ہے۔ ایک مقدمہ اور دو أبواب پر مشتمل ہے۔ مقدمہ میں دعوی سے متعلق فقہی اصطلاحات کی تعریفات کا