کتاب: عصر حاضر میں اجتماعی اجتہاد جلد 2 - صفحہ 314
دوسرا باب اکراہ سے متعلقہ مسائل کے بارے میں ہے۔ اس میں ۶ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک ۱۰۰۸ مادے ہوئے۔ تیسرا باب شفعہ کے مسائل کے بارے میں ہے۔ اس میں چار فصول ہیں۔ پہلی فصل شفعہ کے مراتب‘ دوسری شفعہ کی شرائط‘ تیسری شفعہ کے مطالبہ اور چوتھی شفعہ کے حکم کے بارے میں ہے۔ اس میں ۳۶ مادوں کا بیان ہے اور اب تک۱۰۴۴ مادے ہوئے۔ دسویں کتاب کتاب الشرکات ہے۔ ایک مقدمہ اور آٹھ ابواب پر مشتمل ہے۔ مقدمہ میں شراکت سے متعلقہ اصطلاحات کا بیان ہے۔ پہلا باب ملکیت میں شراکت کے مسائل پر ہے۔ اس میں تین فصول ہیں۔ پہلی فصل ’شرکۃ الملک‘ کی تعریف اور اقسام‘ دوسری أعیان مشترکہ میں تصرف کی کیفیت اور تیسری مشترکہ قرضوں کے بارے ہے۔ مقدمہ میں ۱۵ اور پہلے باب میں ۵۴ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک کل ۱۱۱۳ مادے ہوئے۔ دوسرا باب حصوں کی تعیین کے بیان میں ہے۔ اس میں ۹ فصول ہیں۔ پہلی فصل حصوں کی تعیین و تقسیم کی وضاحت کے بارے میں ہے۔ دوسری فصل میں حصوں کی تعیین و تقسیم کی شرائط‘ تیسری تقسیم جمع‘ چوتھی تقسیم تفریق‘ پانچویں تقسیم کی کیفیت‘ چھٹی تقسیم میں اختیارات‘ ساتویں تقسیم کے فسخ اور واپسی اورآٹھویں فصل منافع کی تقسیم کے بیان میں ہے۔ اس باب میں ۷۸ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک کل مادے ۱۱۹۱ ہوئے۔ تیسرا باب دیواروں اور پڑوسیوں کے بارے میں ہے۔ اس میں چار فصول ہیں۔ پہلی فصل أملاک سے متعلقہ أحکام کے بعض قواعد کے بیان میں ہے۔ دوسری فصل پڑوس سے متعلقہ معاملات پر مشتمل ہے۔ تیسری فصل میں رستے کے مسائل کا بیان ہے۔ چوتھی فصل گزرنے‘ گزرگاہ اور پانی کی نالی کے حق کے بیان میں ہے۔ اس باب میں ۴۲ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک کل مادے ۱۲۳۳ ہوئے۔ چوتھا باب شرکت اباحت کے بیان میں ہے۔ اس میں کل سات فصول ہیں۔ پہلی فصل مباح اور غیر مباح أشیاء کے بیان‘ دوسری مباح أشیاء کی ملکیت حاصل کرنے کی کیفیت‘ تیسری عامۃ الناس کے لیے مباح أشیاء کے أحکام کے بیان میں ‘ چوتھی پانی پینے اور حق شفہ کے بارے میں ‘ پانچویں بنجر زمینوں کو آباد کرنے‘ چھٹی اذن سلطانی سے بے آباد زمین میں کھودی گئی نہروں ‘ جاری چشموں اور لگائے گئے درختوں کی حدود صحن اور منڈیر کے بارے میں ہے۔ ساتویں فصل شکار سے متعلقہ أحکام کے بارے میں ہے۔ اس باب میں ۷۴ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک کل مادے ۱۳۰۷ ہوئے۔ پانچواں باب مشترکہ اخراجات کے بارے میں ہے۔ اس میں دو فصلیں ہیں۔ پہلی فصل أموال مشترکہ کی تعمیر اور کچھ دوسرے اخراجات‘ دوسری فصل نہر اور نالیوں کی نئی کھودائی اور اصلاح کے بارے میں ہے۔ اس باب میں ۲۱ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک کل ۱۳۲۸ مادے ہوئے۔ چھٹا باب شرکت عقد کے بیان میں ہے۔ اس باب میں چھ فصول ہیں۔ پہلی فصل شرکت عقد اور اس کی تقسیم‘ دوسری شرکت عقدکی عمومی شرائط‘ تیسری شرکت أموال سے متعلق خاص شروط‘ چوتھی عقد شرکت سے متعلق بعض اہم ضوابط کے بیان اور پانچویں شرکت مفاوضت میں شرکت أموال‘ شرکت أعمال اور شرکت وجوہ پر مشتمل ہے۔ اس باب میں ۷۵ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک کل ۱۴۰۳ مادے ہوئے۔ ساتواں باب مضاربت کے بیان میں ہے۔ اس میں تین فصول ہیں۔ پہلی فصل مضاربت کی تعریف وتقسیم کے بیان میں ہے۔ دوسری مضاربت کی شروط اور تیسری اس کے أحکام پر مشتمل ہے۔ اس باب میں ۲۷ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک ۴۳۰ ۱ مادے ہوئے۔ آٹھواں باب مزارعت اور مساقات کے بارے میں ہے۔ اس میں دو فصول ہیں۔ پہلی فصل مزارعت کے بیان میں ہے۔ اس میں مزید دو مباحث ہیں۔ پہلی مبحث مزارعت کی تعریف و تقسیم ارکان اور دوسری مزارعت کی شروط پر مشتمل ہے۔ دوسری فصل مساقات کے بیان میں ہے۔ اس میں بھی تین مباحث ہیں۔ پہلی مبحث مساقات کی تعریف اور ارکان‘ دوسری مساقات کے أحکام و شروط اور تیسری مساقات کے فسخ ہونے کے أسباب کے بیان میں ہے۔ اس باب میں ۱۸ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک ۱۴۴۸ مادے ہوئے۔