کتاب: عصر حاضر میں اجتماعی اجتہاد جلد 2 - صفحہ 312
پر لینے کے مسائل پر مشتمل ہے۔ اس باب میں ۱۴ مادوں کا بیان ہے اور کل مادے ۵۹۵ ہوئے۔
آٹھواں باب ضمانات کے بارے میں ہے۔ اس میں تین فصول ہیں۔ پہلی فصل منفعت کی ضمانت کے لزوم اور عدم لزوم کے بارے میں ہے۔ دوسری فصل مستأجر کے ضمان(تاوان)اور تیسری أجیر کے ضمان(تاوان)کے بارے میں ہے۔ اس باب میں ۱۶ مادوں کا بیان ہے اور کل مادے۶۱۱ ہوئے۔
تیسری کتاب
کتاب الکفالۃہے۔ ایک مقدمہ اور تین أبواب پر مشتمل ہے۔ مقدمہ میں کفالت سے متعلق فقہی اصطلاحات کا بیان ہے جبکہ پہلا باب عقد کفالہ کے بارے میں ہے۔ اس میں دو فصول ہیں۔ پہلی فصل کفالت کے أرکان اور دوسری شرائط کے بیان میں ہے۔ مقدمہ میں ۹ اور پہلے باب میں ۱۳ مادوں کا بیان ہے۔ اب تک ۶۳۳ مادے ہوئے۔
دوسرا باب کفالت کے أحکام پر مشتمل ہے۔ پہلی فصل کسی صحیح یا فاسد شرط سے معلق ‘کسی وقت کی طرف منسوب کفالت اور کسی شرط و وقت سے غیر متعلق و غیر مشروط کفالت کے أحکام پر مشتمل ہے۔ دوسری فصل کفالت نفس اور تیسری کفالت مال کے بارے میں ہے۔ دوسرے باب میں کل ۲۵ مادوں کا بیان ہے اور اب تک ۶۵۸ مادے ہوئے۔
تیسرا باب کفالت سے براأ ت کے بیان میں ہے۔ اس میں تین فصول ہیں۔ پہلی فصل کا موضوع اس سے متعلقہ عمومی ضوابط کا بیان ہے۔ دوسری فصل کفالت نفس اور تیسری کفالت مال سے براأت کے مسائل پر مشتمل ہے۔ اس باب میں ۱۴ مادوں کا بیان ہے اور اب تک کل مادے ۶۷۲ ہوئے۔ اس باب کی تکمیل ربیع ﴿ XE "ربیع " ﴾الأول ۱۲۸۷ھ میں ہوئی۔
چوتھی کتاب
کتاب الحوالۃہے۔ مقدمہ اور دو أبواب پر مشتمل ہے۔ مقدمہ حوالہ سے متعلق فقہی اصطلاحات کے بیان میں ہے جبکہ پہلا باب عقد حوالہ کے مسائل کے بارے میں ہے۔ اس میں دو فصلیں ہیں۔ پہلی فصل أرکان حوالہ اور دوسری اس کی شرائط کے بیان میں ہے۔ مقدمہ میں ۷ اور پہلے باب میں ۱۰ مادوں کا بیان ہے اور اب تک کل ۶۸۹ مادے ہوئے۔
دوسرا باب حوالہ کے أحکام کے بیان میں ہے۔ اس باب میں ۱۱ مادے ہیں اور اب تک کل ۷۰۰ مادے ہوئے۔
پانچویں کتاب
کتاب الرھن ہے۔ ایک مقدمہ اور چار أبواب پر مشتمل ہے۔ مقدمہ رہن سے متعلق فقہی أصطلاحات کی وضاحت میں ہے جبکہ پہلا باب عقد رہن کے مسائل کے بارے میں ہے۔ اس باب میں تین فصول ہیں۔ پہلی فصل رہن کے ارکان دوسری انعقاد رہن کی شروط اور تیسری رہن سے متعلق زوائد‘ عقد رہن کے بعد رہن میں تبدیلی اور اس میں اضافے کے بارے میں ہے۔ مقدمہ میں ۵ اور پہلے باب میں ۱۰ مادوں کا بیان ہے اور اب تک ۷۱۵ مادے ہوئے۔
دوسرا باب راہن(رہن دینے والے)اور مرتہن(رہن رکھنے والے)کے بارے میں ہے۔ اس باب میں ۶ مادوں کا بیان ہے اور اب تک ۷۲۱ مادے ہوئے۔
تیسرا باب مال مرہون(رہن رکھے گئے مال)کے مسائل پر مشتمل ہے۔ اس میں دو فصلیں ہیں۔ پہلی فصل مال مرہون کے بوجھ اور مصارف کے بارے میں ہے۔ دوسری فصل مال مستعار کے رہن رکھنے کے بارے میں ہے۔ اس باب میں ۷ مادے ہیں اور اب تک کل ۷۲۸ مادے ہوئے۔