کتاب: عصر حاضر میں اجتماعی اجتہاد جلد 2 - صفحہ 310
مجلہ کے مشمولات و مضامین مجلہ ایک مقدمہ اور ۱۶أبواب پر مشتمل ہے۔ پہلی کتاب ‘ بیع سے متعلق ہے۔ اس سارے ضابطے میں ۱۸۵۱ دفعات ہیں۔ ہر کتاب کے شروع میں ایک مقدمہ ہے جس میں متعلقہ فقہی اصطلاحات کی تعریف بیان کی گئی ہے۔ ایک کتاب میں کئی ایک أبواب ہیں اور ابواب کو مزید فصول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بعض اوقات تو فصول کو بھی مزید مباحث کے عنوانات کے تحت بیان کیا گیاہے۔ مقدمہ مقدمہ میں دو مقالے شامل کیے گئے ہیں۔ پہلے مقالہ میں علم فقہ کا تعارف اور اس کی اقسام بیان کی گئی ہیں اور یہ ایک مادے پر مشتمل ہے جبکہ دوسرے مقالے میں ۹۹ معروف قواعد فقہیہ کا بیان ہے۔ جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں : الأمور بمقاصدھا الیقین لا یزول بالشک الأصل براء ۃ الذمۃ الأصل فی الکلام الحقیقۃ لا مساغ للاجتھاد فی مورد النص المشقۃ تجلب التیسیر لاضرر ولا ضرار الضرورات تبیح المحظورات درء المفاسد أولی من جلب المنافع العادۃ محکمۃ البینۃ للمدعی والیمین علی من أنکر الخراج بالضمان پہلی کتاب کتاب البیوع پر مشتمل ہے۔ اس میں ایک مقدمہ اور سات أبواب ہیں۔ مقدمہ میں بیع سے متعلق اصطلاحات مثلاًایجاب و قبول‘ عقد و انعقاد‘ بائع‘ مشتری‘ مبیع‘ بیع‘ بیع باطل ‘ بیع فاسد ‘ بیع نافذ‘ بیع موقوف‘بیع الوفاء‘ بیع الصرف‘ بیع سلم‘ بیع استصناع وغیرہ کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس کتاب میں ۶۶ مادے بیان کیے گئے ہیں۔ یعنی اب تک کل مادے ۱۶۶ ہو گئے۔ پہلا باب عقد بیع سے متعلق قواعد پر مشتمل ہے۔ اس باب میں چار فصول ہیں۔ پہلی فصل ارکان بیع ‘ دوسری قبول بیع کا ایجاب کے موافق ہونے‘ تیسری مجلس بیع ‘چوتھی بیع مع شرط اور پانچویں بیع کی واپسی کے مسائل پر مشتمل ہے۔ اس باب کے تحت کل ۳۰ مادے بیان کیے گئے ہیں اور اب تک کل مادے ۱۹۶ ہو گئے۔ دوسرا باب مبیع سے متعلق مسائل پر مشتمل ہے اور اس کی کل چارفصول ہیں۔ پہلی فصل میں مبیع کی شروط اور اوصاف‘ دوسری میں کس کی بیع جائز ہے اور کسی کی ناجائز‘ تیسری میں مبیع کی کیفیت سے متعلقہ مسائل اور چوتھی فصل میں ان چیزوں کا تذکرہ ہے جو کسی بیع میں صرحت یا عدم صراحت کی صورت میں شامل ہوتی ہیں۔ اس باب میں کل۴۰ مادوں کا تذکرہ ہے اور اب تک کل مادے ۲۳۶ ہو گئے۔ تیسرا باب قیمت سے متعلق مسائل پر مشتمل ہے۔ اس میں دو فصلیں ہیں۔ پہلی فصل قیمت کے اوصاف و أحوال پر مشتمل ہے اور دوسری قیمت کی تاخیر یا پیشگی ادائیگی کے مسائل کے بارے میں ہے۔ اس باب میں ۱۵ مادے ہیں اور اب تک کل ۲۵۱ مادے ہو گئے۔ چوتھا باب عقد بیع کے بعد قیمت اور جس کی قیمت لگائی گئی ہو ‘ کے بارے میں ہے۔ اس باب میں دو فصلیں ہیں۔ پہلی فصل عقد بیع کے بعد اور قبضے سے پہلے بائع کے قیمت اور مشتری کے مبیع میں تصرف کے بارے میں ہے۔ دوسری فصل عقد بیع کے بعد قیمت اور مبیع میں کمی بیشی کے بیان میں ہے۔ اس باب میں کل ۱۰ مادے بیان ہوئے ہیں اور اب تک کل مادے ۲۶۱ ہو گئے۔ پانچواں باب سپردگی و حوالگی اور قبضہ حاصل کرنے کے مسائل کے بارے میں ہے۔ اس باب میں چھ فصول ہیں۔ پہلی فصل میں سپردگی