کتاب: عصر حاضر میں اجتماعی اجتہاد جلد 2 - صفحہ 301
حسن(فقہ میں ) حسن بن زیاد رحمہ اللہ
صاحب المذہب امام أبو حنیفہ رحمہ اللہ
صاحبین امام أبو یوسف اور امام محمد رحمہم اللہ
أئمہ ثلاثہ امام مالک‘ امام شافعی اور امام أحمد رحمہم اللہ
أئمہ أربعہ امام أبوحنیفہ‘امام مالک‘ امام شافعی اور امام أحمد رحمہم اللہ
شیخین(صحابہ میں ) حضرت أبوبکر و عمر رضی اللہ عنہما
شیخین(حدیث میں ) امام بخاری و امام مسلم رحمہم اللہ
شیخین(فقہ میں ) امام أبوحنیفہ اور قاضی أبویوسف رحمہم اللہ
طرفین امام أبو حنیفہ اور امام محمد رحمہم اللہ
قولہم عندھم جمیعاً امام أبو حنیفہ‘ امام أبو یوسف اور امام محمد رحمہم اللہ
امام ثانی امام أبو یوسف رحمہ اللہ
امام قاضی امام أبو یوسف رحمہ اللہ
امام ربانی امام محمد رحمہ اللہ
کرخی أبو الحسن کرخی رحمہ اللہ
شمس الأئمہ امام سرخسی رحمہ اللہ
شیخ الاسلام شیخ امام أبو بکر محمد بن فضل بخاری رحمہ اللہ
أصل امام محمد رحمہ اللہ کی ’مبسوط‘
مبسوط شمس الأئمہ حلوائی امام محمد رحمہ اللہ کی کتاب ’مبسوط‘ کی شرح
مبسوط خواہر زادہ امام محمد رحمہ اللہ کی کتاب’مبسوط‘ کی شرح
جامع صغیر قاضی خان امام محمد رحمہ اللہ کی کتاب’جامع صغیر‘ کی شرح
جامع صغیر فخر الاسلام بزدوی امام محمد رحمہ اللہ کی کتاب’جامع صغیر‘ کی شرح
مبسوط شمس الأئمہ سرخسی حاکم شہید رحمہ اللہ کی کتاب’کافی‘ کی شرح
أصول امام محمد رحمہ اللہ کی چھ کتابیں
روایۃ الأصول امام محمد رحمہ اللہ کی چھ کتابیں
ظاہر المذہب امام محمد رحمہ اللہ کی چھ کتابیں
ظاہر الروایۃ امام محمد رحمہ اللہ کی چھ کتابیں
محیط امام برہان الدین ربانی رحمہ اللہ کی کتاب’محیط‘
الصدر الشہید حسام الدین صدر الشہید أبو محمدعمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ متوفی۵۳۶ھ
تاج الشریعہ تاج الشریعہ محمو د بن أحمد بن عبید اللہ رحمہ اللہ
صدر الشریعہ صدر الشریعہ عبیداللہ أصغر بن مسعود بن تاج الشریعہ محمود رحمہ اللہ
أبو المکارم محمد بن محمدبن أحمد بن عبد اللہ المعروف بحاکم رحمہ اللہ متوفی ۳۳۴ھ