کتاب: عصر حاضر میں اجتماعی اجتہاد جلد 2 - صفحہ 290
مقلد فقہاء
یہ وہ فقہاء ہیں جو متقدمین کی کتابوں کو صرف سمجھ سکتے ہیں یہ نہ تو ترجیح دے سکتے ہیں اور نہ ہی ترجیح کو پہچان سکتے ہیں۔ یہ پہلوں کے مقلد ہوتے ہیں۔ آخری صدیوں میں انہی فقہاء کی کثرت ہے۔ شیخ أبو زہرہ رحمہ اللہ کا کہنا یہ ہے کہ اس طبقے کے علماء کو فقہاء میں شمار نہیں کرنا چاہیئے بلکہ ان کو ناقلین مذہب کا نام دینا چاہیے۔ [1]
فتاوی عالمگیری کے مفتیان کرام
فتاوی میں تاریخ اسلامی کے ایک ہزار سال کے تقریباً چار صد علماء کے فتاوی‘ اقوال اور آراء کی جمع و تالیف کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ فتاوی عالمگیری کے اردو مترجم مولانا سید أمیر علی رحمہ اللہ نے اپنے ترجمے کے مقدمہ میں ان علماء کی ایک فہرست نقل کی ہے۔ ایک تو اس کتاب کی طباعت ناقص اور أغلاط سے پُر ہے اور دوسرا یہ کتاب علماء کے ہاں مستعمل قدیم اردو زبان اور أسلوب بیان میں لکھی گئی ہے جس کی وجہ عام قاری کے لیے اس کتاب کے مقدمہ سے رہنمائی لینا بہت ہی مشکل ہے۔ ہم مولانا کی بیان کردہ فہرست کچھ تہذیب و تنقیح کے بعد ذیل میں نقل کر رہے ہیں۔
۱۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ (متوفی ۱۵۰ھ) ۲۔ ابراہیم الصائغ بن میمون مروزی(متوفی ۱۳۱ھ)
۳۔ اسرائیل بن یونس بن أبی اسحق کوفی(متوفی ۱۶۰ھ) ۴۔ اسد بن عمرو بن عامر بجلی(متوفی ۱۸۹ھ)
۵۔ حمزہ بن حبیب زیات کوفی(متوفی ۱۵۸ھ) ۶۔ حماد بن أبی حنیفہ(متوفی ۱۷۶ھ)
۷۔ ابو عمرو حفص بن غیاث بن طلق نخعی کوفی(متوفی ۱۹۴ھ) ۸۔ ابو مطیع حکم بن عبد اللہ بن سلمہ بلخی(متوفی ۱۹۹ھ)
۹۔ حفص بن عبد الرحمن نیشاپوری(متوفی ۱۹۹ھ) ۱۰۔ ابو زید حماد بن دلیل شروطی( متوفی )
۱۱۔ خالد بن سلیمان بلخی(متوفی ۱۹۹ھ) ۱۲۔ ابو سلیمان داؤد بن نصیر طائی( متوفی ۱۶۵ھ)
۱۳۔ زفر بن ہذیل بن قیس العزی(متوفی ۱۵۸ھ) ۱۴۔ زہیر بن معاویہ بن خدیج کوفی(متوفی ۱۷۳ھ)
۱۵۔ سفیان بن عیینہ(متوفی ۱۹۸ھ) ۱۶۔ شریک بن عبد اللہ کوفی(متوفی ۱۷۸ھ)
۱۷۔ شقیق بن ابراہیم بلخی(متوفی ۱۹۴ھ) ۱۸۔ عمرو بن میمون بن بحر بن سعد بن رماخ بلخی(متوفی ۱۷۱ھ)
۱۹۔ عافیہ بن یزید بن قیس الأدزی(متوفی ۱۸۰ھ) ۲۰۔ عبد الکریم بن محمد جرجانی(متوفی ۱۸۰)
۲۱۔ عبد اللہ بن مبارک بن واضح نظلی مروزی(متوفی ۱۸۱ھ) ۲۲۔ عیسی بن یونس کوفی(متوفی ۱۸۷ھ)
۲۳۔ علی بن مسہر قرشی کوفی(متوفی ۱۹۲ھ) ۲۴۔ علی بن ظبیان کوفی(متوفی ۱۹۲ھ)
۲۵۔ عمرو بن دار ۲۶۔ فضیل بن عیاض بن مسعود تیمی
۲۷۔ قاسم بن معن بن عبد الرحمن بن عبد اللہ بن مسعود(متوفی ۱۷۵ھ) ۲۸۔ لیث بن سعد بن عبد الرحمن(متوفی ۱۷۵ھ)
۲۹۔ مسعر بن کدام کوفی(متوفی ۱۵۵ھ) ۳۰۔ مندل بن علی کوفی(متوفی ۱۶۷ھ)
۳۱۔ محمد بن حسن بن فرقد شیبانی(متوفی ۱۸۹ھ) ۳۲۔ معروف کرخی(متوفی ۲۰۰ھ)
۳۳۔ أبو عصمہ نوح بن أبی مریم مروزی(متوفی ۱۷۳ھ) ۳۴۔ نوح بن دراج کوفی(متوفی ۱۸۲ھ)
۳۵۔ وکیع بن جراح بن ملیح بن عدی کوفی(متوفی ۱۹۷ھ) ۳۶۔ یعقوب بن ابراہیم بن حبیب انصاری(متوفی ۱۸۲ھ)
۳۷۔ یحی بن سعید القطان(متوفی ۱۹۸ھ) ۳۸۔ یوسف بن یعقوب(متوفی ۱۹۲ھ)
۳۹۔ یوسف بن خالد سمتی ۴۰۔ یحی بن زکریا بن أبی زائدہ کوفی(متوفی ۱۸۴ھ)
[1] حیات حضرت امام أبوحنیفہ رحمہ اللہ: ص۶۷۳