کتاب: ارمغان مورخ اہل حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی - صفحہ 948
اندر وطنِ عزیز میں مہنگائی کا جو طوفان آیا ہے، وہ کسی سے مخفی نہیں ۔ دینی ادارے اور جرائد بھی بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ ہمارا ادارہ بھی اس وقت مالی بحران کا شکار ہے۔
مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ پورے جنوبی پنجاب سے وہ واحد رسالہ ہے، جو جماعت اہلِ حدیث کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے ۔۔۔! لیکن جماعتی بے حسی پر رونے کو دل کرتا ہے کہ لوگ ہزاروں لاکھوں روپے اپنی ذات و رہایش کے لیے خرچ کر دیتے ہیں ، لیکن اﷲ کے دین کی مدد کرنے کے لیے سوائے حیلے بہانے کے کچھ نہیں کر سکتے۔
آپ اندازہ کریں کہ نہ صرف بہاول پور ڈویژن بلکہ پورے جنوبی پنجاب سے دیوبندی، بریلوی، شیعہ اور مرزائیوں کے رسائل اور لٹریچر کثیر تعداد میں شائع ہو رہے ہیں ۔ شرک و بدعات سے لبریز یہ رسالے کتاب و سنت کی دعوت کے مقابلے میں اہلِ توحید کی غیرتِ ایمانی کو جھنجوڑ رہے ہیں ۔ ان حالات میں اہلِ توحید قلمکار حضرات کا فرض بنتا ہے کہ وہ زرد صحافت کا مقابلہ کرنے کے لیے میدانِ عمل میں اُتریں ۔۔۔۔ اﷲ تعالیٰ کے فضل سے ہم اپنی قلمی کاوشیں اس میدان میں وقف کیے ہوئے ہیں ، لیکن جب وسائل نہ ہوں تو ایسے میں انسان کدھر جائے ۔۔۔۔ ؟!
محترم! آپ جانتے ہیں کہ تنظیمیں اور جماعتیں بغیر وسائل اور انفرادی قوت کے اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتیں ۔ ’’تفہیم الاسلام‘‘ خالصتاً تبلیغی نقطۂ نگاہ سے غیر تجارتی بنیادوں پر شائع ہو رہا ہے اور باطل کے مقابل تبلیغ و جہاد کا ترجمان بن کر منجانب اﷲ پیغام کو عوام الناس میں روشناس کروا رہا ہے۔
یہ تھیں چند گزارشات ادارہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ احمد پور شرقیہ(ضلع بہاول پور)کے تعارف، پیغام اور اغراض و مقاصد کے حوالے سے۔ امید ہے کہ دعوتِ اہلِ حدیث و منہجِ اہلِ حدیث کے اِحیا کے لیے کوشاں بڑے ادارے اس طرف بھی اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔ جزاکم اﷲ خیراً۔
والسلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ أخوکم في الدین
حمیداللہ خان عزیز
ایڈیٹر: ماہنامہ مجلّہ تفہیم الاسلام
توحید منزل۔ محلہ رحمان آباد۔ احمدپورشرقیہ،ضلع بہاول پور
0302-2186601 / 0333-6357567
تعاون کے لیے ادارے کا اکاؤنٹ نمبر 0122-02001827 بنک الفلاح کچہری روڈ، احمد پورشرقیہ
٭٭٭