کتاب: ارمغان مورخ اہل حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی - صفحہ 840
تحقیق و تحریر کے میدان سے حافظ صاحب کو خصوصی نسبت رہی ہے۔ اس لیے انھوں نے ’’دارِ ابی الطیب‘‘ میں مختلف موضوعات کی بعض علمی کتابوں کی تخریج و تحقیق کی اور بعض کے تعلیقات و حواشی لکھے۔ مکرم حافظ صاحب حفظہ اللہ کی ان خدمات کو اس مختصر سے تعارفی مضمون میں ضبطِ تحریر میں لانا ممکن نہیں ۔ تاہم اختصار سے چند کتابوں کا ذکر کرتا ہوں ، جس پر انھوں نے تحقیقی کام کیا:
(1)۔ تدوینِ سنت میں امام زہری رحمہ اللہ کی مساعیِ جمیلہ۔ (جمع و ترتیب)
(2)۔ دفاعِ صحیح بخاری۔ تالیف: علامہ محمد ابو القاسم سیف بنارسی رحمہ اللہ (تحقیق و تخریج)
(3)۔ دوامِ حدیث۔ تالیف: الامام حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ (تحقیق و تعلیق)
(4)۔ مقالات محدثگوندلوی رحمہ اللہ (چھے رسائل۔ جمع و تحقیق)
(5)۔ الاصلاح۔ تالیف: الامام حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ (مراجعت و تصحیح)
(6)۔ إرشاد القاري إلیٰ نقد فیض الباري۔ تالیف: حافظ محمد گوندلوی و حافظ عبدالمنان نورپوری رحمہ اللہ
(چار جلدیں ۔ تصحیح)
(7)۔ شرح حدیثِ ہرقل۔ تالیف: حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ و شیخ عبداﷲ ناصر رحمانی (جمع و تحقیق)
(8)۔ مقالاتِ حدیث۔ تالیف: علامہ محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ (جمع و تحقیق)
(9)۔ مجموعہ رسائل۔ تالیف: علامہ محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ (۱۰ رسائل۔ جمع و تحقیق)
(10)۔ نگارشات۔ تالیف: علامہ محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ (چالیس مضامین۔ جمع و تحقیق)
(11)۔ مقالات و فتاویٰ علامہ محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ (جمع و تحقیق)
(12)۔ دفاعِ سنت۔ تالیف: شیخ الاسلام ثناء اﷲ امرتسری رحمہ اللہ (تحقیق و تعلیق)
(13)۔ برہان التفاسیر۔ تالیف: شیخ الاسلام ثناء اﷲ امرتسری رحمہ اللہ (تحقیق و تخریج)
(14)۔ إتمام الحجۃ علی من أوجب الزیارۃ مثل الحجۃ۔ تالیف: علامہ محمد بشیر سہسوانی رحمہ اللہ(تحقیق و تخریج)
(15)۔ مجموعہ رسائل عقیدہ نواب صدیق حسن خاں (تین جلدیں ۔ تحقیق و تسہیل)
(16)۔ مجموعہ علومِ قرآن نواب صدیق حسن خاں (تحقیق و تسہیل)
(17)۔ مجموعہ رسائل حافظ محمد عبداﷲ محدث غازی پوری (گیارہ رسائل۔ جمع و تحقیق)
(18)۔ مجموعہ رسائل مولانا احمد دین گکھڑوی (چھے رسائل۔ جمع و تحقیق)
(19)۔ مجموعہ فتاویٰ علامہ شمس الحق عظیم آبادی (تخریج)
(20)۔ مجموعہ فتاویٰ حافظ محمد عبداﷲ محدث غازی پوری (تحقیق و تخریج)