کتاب: ارمغان مورخ اہل حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی - صفحہ 589
اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اﷲ کے دین کی خدمت کرنے والوں کی اﷲ تعالیٰ مدد فرماتا ہے۔
إن تنصروا اللّٰہ ینصرکم۔
اخلاص کیش
محمد اسحاق بھٹی
ان چند خطوط کو درج کرنے کے بعد آخر میں یہ عرض کروں گا کہ بعض لوگ اپنے زمانے میں بڑی دھوم مچاتے ہیں ، ان کے نام کا سکہ ہر جگہ چلتا ہے، ان کی عظمت کے گیت گائے جاتے ہیں ، لیکن دم نکلتے ہی وہ ایسے مٹتے ہیں کہ جسمانی زندگی کے ساتھ ان کا روحانی اور معنوی رشتہ بھی ٹوٹ جاتا ہے۔ مگر ہمارے مشفق بزرگ علامہ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ جیسے لوگ بعد از وفات اپنے دینی اور علمی کارہائے نمایاں کی وجہ سے زندہ بلکہ تابندہ ہو جاتے ہیں ۔
دم لیا تھا نہ قیامت نے ہنوز کہ پھر ترا وقتِ سفر یاد آیا
٭٭٭