کتاب: ارمغان مورخ اہل حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی - صفحہ 547
میں کس قدر فعال اور تیز رو ہیں ۔ گرامی نامہ کے بعض مقامات کی میں نے حواشی میں وضاحت کر دی ہے۔ ملاحظہ فرمائیے: محترم و مکرم مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب(حفظہ اللہ ) السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! امید کہ آپ بخیر و عافیت ہوں گے۔ ایک طویل وقفے کے بعد آپ کی خدمت میں عریضہ پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ اس گستاخی کے لیے معذرت خواہ ہوں ۔ پچھلے دنوں ایک دوست نے آپ کا سلام پہنچایا تھا جو ڈاکٹر بہاء الدین صاحب کے لیے ہندوستان سے کچھ علمی مواد فراہم کرتے رہتے ہیں ۔ ماہنامہ ’’نداء الصفا‘‘ نئی دہلی کی ترسیل دہلی سے ہوتی ہے۔ یہ رسالہ سدھارتھ نگر کے ایک مدرسے کا ترجمان ہے، جسے میں علی گڑھ میں رہ کر مرتب کرتا ہوں ۔ دہلی آفس کو کہا گیا تھا کہ آپ کو بھی رسالہ بذریعہ ڈاک بھیجا جائے۔ امید ہے کہ اس کی ترسیل شروع ہو گئی ہوگی اور آپ کو رسالہ مل رہا ہوگا۔[1] پچھلے دس بارہ مہینوں میں نواب صدیق حسن خاں قنوجی رحمہ اللہ کی چھے اور اردو کتابوں کی تسہیل، تخریج اور ترجمہ نصوص کی خدمت انجام دی ہے۔ یہ شیخ عارف جاوید محمدی کا دیا ہوا پروجیکٹ تھا، اب اس پر نظر ثانی کا کام شیخ محمد عزیر شمس فرما رہے ہیں ۔ دعا فرمائیں کہ جلد ہی ان کی اشاعت ہوسکے، تاکہ آپ کی خدمت میں پیش کر سکوں ۔[2] اسی دوران
[1] افسوس ہے یہ رسالہ مجھے نہیں مل رہا۔ البتہ اس کے چند شماروں کے مطالعے کا موقع ملا، جو خود مولانا رفیق احمد سلفی نے ایک صاحب کے ذریعے ارسال فرمائے تھے۔ [2] نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ کثیر التصانیف عالم تھے۔ ڈاکٹر محمد یوسف فاروق اور ان کے بھائی حکیم عتیق الرحمن(وزیر آبادی)نے نواب صاحب کی تفسیر ’’ترجمان القرآن‘‘ شائع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اللہ کرے یہ منصوبہ کامیاب ہو۔ نہایت خوشی کی بات ہے کہ مولانا رفیق احمد سلفی نواب صاحب کی بعض کتابوں کی تسہیل فرما رہے ہیں اور ہمارے عالم و فاضل دوست محمد عزیر شمس اس پر نظر ثانی کر رہے ہیں ۔ افسوس ہے تفسیر کے علاوہ پاکستان میں نواب صاحب پر کوئی کام نہیں ہو رہا۔(1) (1) چند سال قبل محترم مولانا عارف جاوید محمدی حفظہ اللہ کی زیرِ نگرانی گوجرانوالہ میں ’’دارِ ابی الطیب‘‘ کے نام سے ایک ادارہ عمل میں آیا ہے، جس کی ترجیحات میں نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ کی علمی جہود کو اُجاگر کرنا اور ان کی کتب و رسائل کی از سر نو اشاعت ہے۔ اس علمی مشروع میں نواب صاحب مرحوم کی تفسیر، حدیث، فقہ اور آداب و اخلاق سے متعلقہ تصنیفات کی تسہیل و تحقیق پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں اب تک نواب صاحب مرحوم کی عقائد سے متعلق پندرہ کتب پر مشتمل ’’مجموعہ رسائل عقیدہ‘‘(تین جلدیں )اور علومِ قرآن پر نواب صاحب کے چار اردو و فارسی رسائل پر مبنی ’’مجموعہ علومِ قرآن‘‘ کے نام سے دو مجموعات زیورِ طبع سے آراستہ ہو چکے ہیں ۔ نواب صاحب مرحوم کی عظیم الشان اردو تفسیر ’’ترجمان القرآن‘‘ جو پندرہ جلدوں پر مشمل ہے، تسہیل و تحقیق کے ساتھ جلد ہی شائقین کے ہاتھوں میں ہوگی، اس سلسلے کی پہلی جلد، جو سورت فاتحہ، سورۃ البقرہ اور سورت آلِ عمران کی تفسیر پر مشتمل ہے، طباعت کے لیے تیار ہے۔ امید ہے اسی ارمغان کے ساتھ وہ بھی طبع ہو جائے گی۔ اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ علمی تراث کے احیا پر مشتمل اس مشروع کی تکمیل کی توفیق مرحمت فرمائے اور معاونینِ ادارہ کو اجرِ جزیل سے نوازے۔ [شاہد رفیق]