کتاب: ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے - صفحہ 9
سوال نمبر:1 بعض اسلامی معاشرے میں بہت سی خلاف ورزیاں پائی جاتی ہیں،جن میں سے بعض کا تعلق تو قبروں سے ہے،اور بعض کا تعلق حلف،قسم اور نذروغیرہ سے ہے،اور چونکہ ان میں سے بعض شرک اکبر کے قبیل سے ہوتی ہیں جن کے کرنے سے انسان دین سے خارج ہوجاتا ہے'اور بعض اس سے ہلکی ہوتی ہیں،اس لیے ان کے احکام بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوسکتے ہیں،اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ ان لوگوں کے لیے مذکورہ مسائل کے احکام تفصیل سے بیان کردیں،اور عام مسلمانوں کو بھی ان امور میں سستی وکاہلی برتنے سے منع کرتے ہوئے نصیحت فرمادیں؟
جواب:
"بِسْمِ اللّٰهِ،وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ،وَصَلَي اللّٰهُ وَسَلَّمَ عَلٰي رَسُوْ لِ اللّٰه،وَعَلَى آلِهِ وَأَصْحَابِهِ،وَمَنِ اهْتَدَيٰ بهُدَاهُ،اَمَّا بَعْد!"
بہت سے لوگوں کو اس بات کی تمیز ہی نہیں ہوپاتی کہ قبروں کے پاس کیا کیا کیا چیزیں مشروع ہیں،اور کون کون سے کام شرک اور بدعت ہیں،جبکہ بہت سے لوگ جہالت اور اندھی تقلید کے سبب بعض اوقات شرک اکبر میں مبتلا ہوجاتے ہیں،ایسی صورت میں ہرجگہ کے علماء پر واجب ہے کہ وہ لوگوں کے لیے دین کو واضح کریں،توحید اور شرک کی حقیقت ان سے بیان کریں،اور ساتھ ہی ساتھ وہ انہیں شرک کے اسباب ووسائل نیز ان کے اندر پھیلی ہوئی نوع بنوع بدعتوں سے آگاہ کریں،تاکہ وہ