کتاب: ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے - صفحہ 66
"اور لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو(منہ سے تو)کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے،حالانکہ وہ ایمان لانے والے نہیں،یہ اللہ اور مومنوں سے دغابازی کرتے ہیں،حالانکہ وہ اپنے آپ ہی کو دغا دے رہے ہیں لیکن وہ نہیں سمجھتے،ان کےدلوں میں بیماری ہے،پھر اللہ نے ان کو اور زیادہ بیمار کردیا اور ان کے جھوٹ بولنے کی وجہ ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔
اور فرمایا:
"إِنَّ الْمُنَافِقِينَ يُخَادِعُونَ اللّٰهَ وَهُوَ خَادِعُهُمْ وَإِذَا قَامُوا إِلَى الصَّلَاةِ قَامُوا كُسَالَىٰ يُرَاءُونَ النَّاسَ وَلَا يَذْكُرُونَ اللّٰهَ إِلَّا قَلِيلًا﴿١٤٢﴾مُّذَبْذَبِينَ بَيْنَ ذَٰلِكَ لَا إِلَىٰ هَـٰؤُلَاءِ وَلَا إِلَىٰ هَـٰؤُلَاءِ"(النساء:142۔143)
"بے شک منافقین اللہ کے ساتھ دغابازی کرتے ہیں،حالانکہ وہی ان کو دھوکہ میں ڈالے ہوئے ہےاور جب نماز کے لیے کھڑے ہوتےہیں تو الکساتےہوئے لوگوں کو دکھاتےہیں اور اللہ کو کم ہی یاد کرتے ہیں،یہ بیچ میں ڈانواڈول ہیں،نہ ادھر کے ہیں نہ ادھر کے۔"
اسی طرح سورہ توبہ وغیرہ میں بھی اللہ تعالیٰ نے ان کے بعض دیگر اوصاف کا تذکرہ کیاہے۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ منافقین زبان سے تو اسلام کا دعویٰ کرتے ہیں،مگر اخلاق وکردار سے اس کی مخالفت کرتے اور مسلمانوں کو نقصان پہنچاتے ہیں،جیسا کہ اللہ