کتاب: ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے - صفحہ 64
"اللہ کے نام کے ساتھ میں تم پر دم کرتا ہوں،اللہ تمھیں ہر تکلیف دہ چیز سے،اور ہر مخلوق کے شر سے یا حاسد کی بُری نظر سے شفاد ے،اللہ کے نام کے ساتھ میں تم پر دم کرتا ہوں" یہ دعا اللہ کے حکم سے مفید ترین علاج ہے۔ ایک علاج یہ بھی ہے کہ جس چیز کے بارے میں گمان ہوکہ اسی میں جادو کیا گیا ہے جسے اون،گرہ لگے ہوئے دھاگے،اوراس کے علاوہ ہر وہ چیز جس میں جادو کیا جاسکتا ہے اسے ختم کردیاجائے،اور سحر زدہ شخص شرعی دعاؤں کا بھی اہتمام کرے،مثلاً صبح اور شام تین تین مرتبہ اللہ کے کامل کلمات کے ذریعہ ہر مخلوق کے شر سے پناہ مانگے،فجر اور مغرب کی نمازوں کے بعد تین تین بار قل ھو اللہ احد،قل اعوذبرب الفلق،اور قل اعوذبرب الناس پڑھے،اور ہر فرض نماز کے بعد اور سونے کے وقت آیت الکرسی پڑھے۔ اسی طرح صبح اور شام تین تین بار یہ دعا بھی پڑھنا مستحب ہے: "بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ" "اللہ کے نام کے ساتھ(میں نے صبح اور شام کی)جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاسکتی نہ زمین میں اور نہ آسمان میں،اور وہ سننے والا،جاننے والا ہے۔" یہ ساری دعائیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں،ساتھ ہی وہ اللہ سے حسن ظن رکھے اور اس بات پر ایمان رکھے کہ یہ دعائیں اور دوائیں محض اسباب ہیں،شفا دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے،اللہ چاہے گاتو ان سے فائدہ پہنچائے گا،اور چاہے گا توانھیں