کتاب: ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے - صفحہ 53
انہی عمدہ کتابوں میں سے امام محمد بن عبدالوہاب کی تالیف مجموعۃ التوحید'اور شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کی تالیفات:کتاب الایمان'القاعدۃ الجلیلۃ فی التوسل والوسیلۃ،العقیدۃ الواسطیہ،التدمریہ،اورالممویہ بھی ہیں،اسی طرح مفیدکتابوں میں زادالمعاد فی ھدی خیر العباد،الصواعق المرسلہ علی الجہمیۃ والمعطلہ،اجتماع الجیوش الاسلامیہ،القصیدہ النونیہ،اغاثہ اللفان من مصائد الشیطان بھی ہیں،یہ سب علامہ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کی تالیف ہیں۔
انہی میں سے ابن ابی العز کی"شرح العقیدہ الطحاویہ" شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کی"منہاج السنہ النبویہ"اور"اقتضاء الصراط المستقیم"ابن خزیمہ کی "کتاب التوحید" عبداللہ بن امام احمد کی"کتاب السنہ" شاطبی کی"کتاب الاعتصام"اور ان کے علاوہ اہل سنت وجماعت کے عقیدہ کے بیان میں دیگر علماء سلف کی لکھی ہوئی کتابیں بھی ہیں۔
نیز اس سلسلہ میں جامع ترین کتاب"مجموع فتاویٰ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ "اور"الدررالسنیہ فی الفتاویٰ النجدیہ"ہیں،جنھیں علامہ شیخ عبدالرحمان بن قاسم رحمۃ اللہ علیہ نے جمع کیا ہے۔
سوال نمبر9: بعض مسلم معاشرے میں لوگ مذاق کے طور پر ایسے الفاظ بول جاتے ہیں جن میں کفر یا فسق پایا جاتا ہے،اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ اس مسئلہ پر روشنی ڈالدیں،نیز یہ بیان کردیں کہ اہل علم اور دعاۃ کااس سلسلہ میں کیا رویہ ہونا چاہیے۔