کتاب: ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے - صفحہ 50
الصَّالِحاَتِ أَنَّ لَهُمْ اَجْرًا كَبِيْرًا"(الاسراء:9) "بیشک یہ قرآن وہ راہ بتاتا ہے جو بہت ہی ٹھیک ہے اور مومنوں کو جو نیک کام کرتے ہیں یہ خوشخبری دیتا ہےکہ ان کےلیے بڑا اجر ہے" اور فرمایا: "قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ آمَنُوا هُدًى وَشِفَاءٌ"(سورۃ فصلت:44) اے پیغمبر! کہہ دیجئے یہ قرآن ایمان والوں کے لیے ہدایت اور شفا ہے۔ اور فرمایا: "كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِّيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ"(سورۃ ص:29) "یہ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جس کو ہم نے آپ پر اُتارا،جو بڑی برکت والی ہے،تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں،اور عقل والے اس سے نصیحت لیں۔" اور فرمایا: "وَهَٰذَا كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ"(سورۃ الانعام:155) "اور یہ ایسی کتاب ہے جس کو ہم نے اُتارا،جو برکت والی ہے،پس اس کی پیروی کرو اور اللہ سے ڈرو،تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔" اور فرمایا: "وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَاناً لِكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ"(سورۃ النحل:89)