کتاب: ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے - صفحہ 49
مذاق اڑاتے ہو،بہانے مت کرو،تم ایمان لا کر بھی کافر ہوگئے۔"
اس حکم میں توحید،یا نماز،یا زکوٰۃ،یاروزہ،یاحج،یا دین کے دیگر متفقہ احکام کا مذاق اڑانا بھی داخل ہے۔
رہا اس شخص کا مذاق اڑانا جو داڑھی لمبی رکھتا ہے،یا اپنے ازار کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانے سے پرہیز کرتا ہے یا اس طرح کے دیگر امور جن کا حکم بعض لوگوں پر بسا اوقات واضح نہیں ہوپاتا تواس میں تفصیل ہے مگر ضروری ہے کہ اس سے بچا جائے،اور جس کے بارے میں اس قسم کی کوئی بات معلوم ہوجائے اسے نصیحت کی جائے،یہاں تک کہ وہ اللہ سے توبہ کرکے شریعت کا پابند ہوجائے،نیز اللہ اوررسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کی اطاعت میں،اور اللہ کے غیظ وغضب اور غیر شعوری ارتداد سے بچتے ہوئے شریعت کی پابندی کرنے والوں کا مذاق اڑانے سے باز آجائے،دعا ہے اللہ ہمیں اور تمام مسلمانوں کو ہربلا سے محفوظ رکھے،واللہ ولی التوفیق۔
سوال نمبر8: عقیدہ کے موضوع پر آپ کن کتابوں کے مطالعہ کی نصیحت فرماتے ہیں؟
جواب: عقیدہ،احکام اور اخلاق وغیرہ سیکھنے کے لیے سب سے عمدہ،سب سے عظیم اور سب سے سچی کتاب جس کا مطالعہ کرنا ضروری ہے وہ اللہ کی کتاب(قرآن)ہے جس میں باطل کا کوئی دخل نہیں،نہ آگے سے نہ پیچھے سے،جو حکمت والے،تعریف کے لائق مالک کی طرف سے اتاری گئی ہے،جس کے متعلق اللہ تعالیٰ کا ا رشاد ہے:
"إِنَّ هَـٰذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ