کتاب: ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے - صفحہ 41
نیزاس موضوع پر بہترین مجموعہ کتاب "الدررالسنیہ"کے پہلے اجزاء ہیں،ان میں علامہ شیخ عبدالرحمان بن قاسم رحمۃ اللہ علیہ نے آل شیخ کے ائمہ دعوت اور بارہویں صدی ہجری اور اس کے بعد کے دیگر علماء کے عقیدہ اور احکام سے متعلق فتاوی جمع کیے ہیں،میری نصیحت ہے کہ ان کتابوں کے اور ان کے علاوہ علماء سنت کی دیگر کتابوں کے مطالعہ کااہتمام کیا جائے،کیونکہ ان میں بڑے فوائد ہیں۔ انہی مفید کتابوں میں سے"مجموعۃ الرسائل الاولیٰ"ہے جو آل شیخ کے ائمہ دعوت اور دیگر علماء کے رسالوں کا مجموعہ ہے،اور شیخ عبدالرحمان بن حسن،شیخ عبدالطیف بن عبدالرحمان شیخ عبداللہ ابا بطین،شیخ سلیمان بن سمحان،اور دیگرائمہ توحید کی وہ مولفات ہیں جو اہل باطل کی تردید میں لکھی گئی ہیں،یہ کتابیں بڑی مفید ہیں کیونکہ یہ علمی فوائد کے ساتھ اہل باطل کے بہت سارے شکوک وشبہات کے تردید وازالہ پر مشتمل ہیں،اللہ ان علماء وائمہ کواپنی وسیع رحمت سے نوازے،انہیں جنت میں جگہ دے،اور ہمیں ان کی سچی اتباع کرنے کی توفیق دے۔ اسی طرح"مجلہ البحوث الاسلامیہ" جو ریاست عامہ برائے علمی تحقیقات وافتاء ودعوت وارشاد سے صادر ہوتا ہے،اس کے شمارے بھی قابل مطالعہ ہیں،جو عقیدہ واحکام سے متعلق گرانقدر علمی تحقیقات اور بے شمار فوائد پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ایسے ہی میرے فتاویٰ اور مقالات کے ابتدائی اجزاء جو عقیدہ سے متعلق ہیں یہ بھی بہت مفید ہیں،الحمدللہ یہ سب کتابیں مطبوع اور طلبہ علم کے درمیان متداول ہیں،اللہ ان کی افادیت کو عام کرے۔ سوال نمبر5: بعض لوگ علماء اور صالحین اور ان کے آثار سے تبرک چاہنے کو جائز سمجھتے