کتاب: ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے - صفحہ 39
والا ہے(22)وہ بہت رحم والا ہے،مہربان ہے،اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں،وہ سارے جہان کا بادشاہ،ہر عیب سے پاک،سلامتی والا،بندوں کو امن دینے والا،ہر چیز کی نگہبانی کرنےوالا،زبردست،بڑے دباؤ والا اور بڑائی والا ہے،اللہ ان مشرکوں کے شرک سے پاک ہے،وہ اللہ ہر چیز کے بنانے والا،پیدا کرنےو الا اور نقشہ کھینچنے والا ہے،اس کے اچھے اچھے نام ہیں،آسمان ور زمین میں جتنی چیزیں ہیں سب اس کی پاکی بیان کر رہی ہیں اور وہ زبردست اور حکمت والا ہے۔" اور فرمایا: "قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴿١﴾اللّٰهُ الصَّمَدُ﴿٢﴾لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ﴿٣﴾وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ "(سورۃ الاخلاص) "(اے پیغمبر)کہہ دیجئے کہ وه اللہ تعالیٰ ایک ہے(1)اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے(2)نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ اسے کسی نے جنا ہے(3)اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے" اور فرمایا: "فَلَا تَجْعَلُوا لِلّٰهِ أَندَادًا وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ"(سورۃ البقرہ:22) "تو جان بوجھ کر کسی کو اللہ کے برابر مت بناؤ" اور فرمایا: "لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ"(سورۃ الشوریٰ:11) "اس کی طرح کوئی چیز نہیں،اور وہ سننے والا،دیکھنے والاہے" اس معنی کی اور بھی بہت سی آیتیں وارد ہیں۔