کتاب: ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے - صفحہ 35
"وَيَزِيدُ اللّٰهُ الَّذِينَ اهْتَدَوْا هُدًى"(سورۃ مریم:76)
"اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں انہیں اللہ مزید ہدایت سے نوازتاہے"
اس مفہوم کی اور بھی بہت سی آیتیں موجود ہیں۔
سوال نمبر4: موجودہ دور میں اللہ کے وجود اور اس کی ربوبیت کو ثابت کرنے کے لیے مقالات،تالیفات اور محاضرات کا کثرت سے اہتمام کیاجاتاہے،مگر توحید الوہیت جو اس کا لازم اور تقاضا ہے اس کے اثبات کے لیے اس سے استدلال نہیں کیا جاتا،جس کے نتیجہ میں لوگوں کے درمیان توحید الوہیت سے ناواقفیت،اوراس سلسلہ میں سستی وکاہلی پائی جاتی ہے،اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ توحید الوہیت کی اہمیت پر اس پہلو سے روشنی ڈال دیں کہ یہی مدار نجات اور سارے رسولوں کی دعوت کا نقطہ آغاز ہے،نیز یہی وہ بنیاد ہے جس پر دین کے دوسرے امور قائم ہیں؟
جواب: اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے بندوں پر ا پنے حق کو واضح کرنے اور انہیں غیر اللہ کو چھوڑ کر خالص اللہ کی عبادت کی طرف بلانے ہی کے لیے دنیا میں رسولوں کو بھیجا اور آسمان سے کتابیں اتاریں،کیونکہ اس روئے زمین پر بسنے والوں میں اکثر لوگوں نے اس بات کو توجانا کہ اللہ ہی ان کا مالک وخالق اور رازق ہے،مگر جہالت ونادانی اور آباءواجداد کی تقلید میں اپنی ساری یابعض عبادتوں کو غیر اللہ کے