کتاب: ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے - صفحہ 34
اہل سنت وجماعت کے نزدیک ایمان قول وعمل کا مجموعہ ہے،جو اطاعت سے بڑھتا اور معصیت سے گھٹتا ہے،اور اس کی دلیلیں بے شمار ہیں،جنھیں اہل علم نے عقیدہ وتفسیر اور حدیث کی کتابوں میں وضاحت سے ذکر کیا ہے،جو ان کتابوں کی طرف رجوع کرے گا وہ ان ساری دلیلوں سے ضرور واقف ہوگا،انہیں دلیلوں میں سے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان بھی ہے: "وَإِذَا مَا أُنزِلَتْ سُورَةٌ فَمِنْهُم مَّن يَقُولُ أَيُّكُمْ زَادَتْهُ هَـٰذِهِ إِيمَانًا ۚ فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَزَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَهُمْ يَسْتَبْشِرُونَ" (سورۃ التوبہ:124) "اور جب کوئی سورت اترتی ہے تو ان میں سے بعض یہ کہتے ہیں کہ تم میں سے کس کے ایمان کو اس سورت نے بڑھایا،تو جو لوگ ایمان والے ہیں انہی کے ایمان کو اس سورت نے بڑھایا اور وہی خوشی مناتے ہیں" اورفرمایا: "إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ"(سورۃ الانفال۔2) "مومن تو وہی لوگ ہیں کہ جب اللہ کانام لیا جاتا ہے تو ان کےدل دہل جاتے ہیں اور جب ان کے سامنے اس کی آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو یہ ان کے ایمان کو بڑھا دیتی ہیں اور وہ اپنے رب پر ہی بھروسہ کرتے ہیں" اورفرمایا: