کتاب: ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے - صفحہ 264
جواب: ایسے آدمی کو اپنی رمی کی تکمیل کرنی چاہیے زمین سے کنکریاں اٹھا کر رمی پوری کر لے۔ سوال نمبر45: کیا حجاج کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ جمرات کے اردگرد پڑی ہوئی کنکریوں سے جمرات کی رمی کریں؟ جواب: ہاں ایسا کرسکتے ہیں،کیونکہ حقیقت میں ان کنکریوں سے رمی نہیں کی گئی ہوتی ہے،البتہ حوض میں پڑی کنکریوں سے رمی کرنا درست نہیں۔