کتاب: ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے - صفحہ 263
تو رات کو مارے۔کنکریاں یکے بعد دیگر مارے اور ہر کنکری کے ساتھ تکبیر کہے۔ایام تشریق میں زوال آفتاب کے بعد کنکریاں مارے پہلےمسجد خیف کے قریب والے جمرہ کو سات کنکریاں مارے ہر کنکری کے ساتھ تکبیر کہے پھر بیچ والے جمرہ کو سات کنکریاں مارے۔پھر آخری جمرہ کو۔گیارہ اور بارہ دونوں دن ایسا کرے۔اور اگر کوئی شخص بارہ کو منیٰ سے واپس نہیں جانا چاہتا تو تیرہ کو بھی اسی طرح کنکریاں مارے۔سنت یہ ہےکہ پہلے اور دوسرے جمرہ کے نزدیک ٹھہرے پہلے جمرہ کی رمی کے بعد قبلہ رخ ہو کر کھڑا ہو۔اس طرح کہ جمرہ اس کے بائیں جانب ہو۔اور دیر تک اللہ سے دعا کرے۔گیارہ اور بارہ دونوں دن ایسا کرے۔اور تیرہ کو اگر کنکری مارنے کے لیے منیٰ میں رک گیا ہے تو آخری جمرہ(جو مکہ مکرمہ کےقریب ہے)کنکریاں مارے لیکن اس کے نزدیک نہ ٹھہرے اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری جمرہ کی رمی کے بعد نہیں ٹھہرے تھے۔
سوال نمبر44: اگر کسی شخص کو یہ شک ہو جائے کہ شاید اس کی بعض کنکریاں حوض میں نہیں گری ہیں تو اسے کیا کرنا چاہیے۔؟